۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
تصاویر/ بازدید مدیر مرکز میکروفیلم نور در هندوستان از رسانه رسمی حوزه

حوزہ/ ہندوستان میں موجود انٹرنیشنل نور مائیکرو فلم سنٹر کے سربراہ نے کہا: "بدقسمتی سے ہندوستان کے متعلق ایران کے مختلف طبقوں کی معلومات بہت کم ہے جس میں اضافہ کیا جانا چاہئے اور اس حوالے سے معلومات فراہم کرنے کے لیے بہترین شعبہ حوزہ نیوز ایجنسی ہے"۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان میں موجود انٹرنیشنل نور مائیکرو فلم سنٹر کے سربراہ ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری نے حوزہ نیوز ایجنسی کے مختلف شعبوں کا دورہ کرنے کے بعد حوزہ نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر سے ملاقات میں کہا:"بدقسمتی سے ہندوستان کے متعلق ایران کے مختلف طبقوں کی معلومات بہت کم ہے جس میں اضافہ کیا جانا چاہئے اور اس حوالے سے معلومات فراہم کرنے کے لیے بہترین شعبہ حوزہ نیوز ایجنسی ہے"۔

تصویری جھلکیاں: انٹرنیشنل نور مائیکرو فلم سینٹر (دہلی) کے ڈائریکٹر کا حوزہ نیوز ایجنسی کا دورہ

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں تقریباً 250 ملین مسلمان رہتے ہیں جو اس ملک کی آبادی کے مقابلے میں ایک اقلیت ہیں لیکن یہ تعداد دیگر ممالک کے مقابلے دو یا تین ممالک کی آبادی کے برابر ہے۔ انٹرنیشنل نور مائیکرو فلم سینٹر کے سربراہ نے مزید کہا: جس چیز نے ہندوستان میں شیعہ برادری کو محفوظ رکھا ہے وہ مذہبی جذبات اور رسومات پر ان کا خاص توجہ دینا ہے۔

انہوں نے ہندوستان میں مدارس کی طویل تاریخ اور لکھنؤ کے مدرسے کی منزلت اور مقام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "کتاب جواہر الکلام لکھنے کے بعد صاحب جواہر نے اس کی ایک کاپی ہندوستانی علماء کو بھیجی تاکہ اس پر تبصرہ کریں اور اپنا نظریہ دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .