جمعرات 27 فروری 2025 - 06:00
مدرسہ جعفریہ کوپاگنج میں مولانا نعیم عباس عابدی مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس

حوزہ/مدرسہ جعفریہ کوپاگنج میں آفتاب خطابتؒ مولانا سید نعیم عباس عابدی کی یاد میں ایک خصوصی تعزیتی پروگرام کا انعقاد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کل ۲۵؍فروری کو مدرسہ جعفریہ کوپاگنج میں تعلیمی سال رواں کا آخری دن تھا، جس کی مناسبت سے اساتذہ طلباء وطالبات اور اراکین کا ایک جلسہ رکھا گیا، جس میں بچوں پر تعلیم وغیرہ کی تاکید کی گئی اور اچھے بچوں کو سراہا گیا اور حوصلہ افزائی کی گئی؛ ماہ مبارک رمضان کی آمد آمد کے پیش نظر نماز روزے اور تلاوتِ قرآن کے لیے آمادگی کی طرف متوجہ کیا گیا۔ ماہ شعبان کے آخری دنوں اور ماہ مبارک رمضان کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

مدرسہ جعفریہ کوپاگنج میں مولانا نعیم عباس عابدی مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس

اس موقع پر آفتاب خطابت حجۃ الاسلام جناب مولانا سید نعیم عباس صاحب قبلہ اعلی اللہ مقامہ سابق پرنسپل جامعۃ المنتظر نوگانواں سادت ضلع امروہہ کے لئے خصوصی تعزیتی پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں مدرسہ جعفریہ کے پرنسپل حجۃ الاسلام مولانا شمشیر علی مختاری صاحب قبلہ نے آفتاب خطابت حجۃ الاسلام مولانا سید نعیم عباس حاب قبلہ طاب ثراہ کے سانحہ ارتحال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے حیات و خدمات پر قدرے تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ مولانا نعیم عباس صاحب بہترین عالم و خطیب تھے، سنجیدہ مدیر و مدبر و مفکر تھے،خلوص و تواضع اور انکساری کا پیکر تھے۔

مدرسہ جعفریہ کوپاگنج میں مولانا نعیم عباس عابدی مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس

مولانا شمشیر علی مختاری صاحب نے زور دے کر کہا کہ مرحوم مولانا نعیم عباس صاحب سے ہماری گہری دوستی تھی اور ہمارے چھوٹے بیٹے محمد عقیل سلمہ کی بھی مرحوم کے صاحب زادے روح اللہ سے آج بھی ہمدرس ہونے کے رشتہ سے اچھی گہری دوستی ہے ۔افسوس روح اللہ سلمہ کے سر سے ان کےوالد ماجد کا سایہ اٹھ گیا ۔مگر یہ صدمہ صرف کسی ایک یا چند بیٹے، بیٹی یا خانوادہ کا نہیں، بلکہ پوری شیعہ قوم کے لئے صدمہ جانکاہ ہے؛ مولانا نعیم عباس صاحب قبلہ کا انتقال پر ملال پوری قوم اور مذہب کا بڑا خسارہ ہے۔

مدرسہ جعفریہ کوپاگنج میں مولانا نعیم عباس عابدی مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس

آخر میں مولانا مرحوم کے ایصال ثوب کی غرض سے فاتحہ خوانی کی گئی، مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات کی دعا کے ساتھ مرحوم کے جملہ لواحقین و متعلقین، علماء، طلباء، مؤمنین و مؤمنات و مراجع عظام بالخصوص حضرت امام زمامہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha