حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پونہ/ ہندوستان کے معروف خطیب کے سانحہء ارتحال پر شیعہ علماء بورڈ مہاراشٹرا کے سربراہ مولانا محمد اسلم رضوی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالم جليل، خطيب آل محمد، ادیب عصر، عالی جاہ مولانا سید نعیم عباس عابدی قدس اللہ نفسہ الزکیہ کی جانگداز اور دل دوز رحلت نے دنیائے علم و خطابت کو مغموم و سوگوار کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا مرحوم کی بے باک شخصیت پر جس طرح چند نادانوں نے تنقید کی اسی طرح صاحبانِ فکر و شعور نے آپ کی ہیمالیائی شخصیت کو ہمیشہ سراہا۔
مولانا محمد اسلم رضوی نے کہا کہ مرحوم ولایتِ فقیہ کے حامی تھے، اس لیے رہبرِ انقلاب کے دشمنوں کے خار چشم بنے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس سانحے پر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی خامنہ ای اور تمام عاشقانِ محمد و آل محمد علیہم السّلام کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔









آپ کا تبصرہ