۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید حمید الحسن زیدی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ مصباح یزدی ان چنندہ علماء دین میں سے ہیں جو ہمیشہ انتہائی سوجھ بوجھ کے ساتھ انقلابی اسلامی کے تمام مراحل میں امام خميني رضوان اللہ علیہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظميٰ خامنہ ای مد ظلہکی ہمہ جہت حمایت کو اپنا نصب العین سمجھتے رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ مصباح یزدی کی خر رحلت پر مدیر الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید حمید الحسن زیدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے:

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے 

بسمہ تعالیٰ 

انتہائی افسوس ناک خبر موصول ہوئی فیلسوف بزرگ اسلام حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ مصباح یزدی کی پاکیزہ روح عالم ملکوت کی طرف پرواز کر گئی اور عالم اسلام کا یہ مجاہد اپنےرب کی بارگاہ میں پہنچ گیا ۔

انا للہ و اناالیہ راجعون

حضرت آیت اللہ مصباح یزدی ان چنندہ علماء دین میں سے ہیں جو ہمیشہ انتہائی سوجھ بوجھ کے ساتھ انقلابی اسلامی کے تمام مراحل میں امام خميني رضوان اللہ علیہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظميٰ خامنہ ای مد ظلہکی ہمہ جہت حمایت کو اپنا نصب العین سمجھتے رہے۔ اس عظیم شخصیت نے متعدد علمی مراکز منجملہ موسسہ در راہ حق اور موسسہ عالی علوم اسلامی باقر العلوم کے قیام اور انتظام کے ذریعہ سیکڑوں عظیم دانشوروں کی تربیت فرمائی۔
آپ ایک ایسے متحرک انقلابی اور باشعور صاحب قلم تھےجن کی جنبش قلم سے مختلف اسلامی موضوعات جیسے عقائد ، اخلاق ، تفسیر ، فلسفہ وغیرہ پر انتہائی مستدل و مستحکم تحریریں عالم وجود میں آئیں ۔ 
ایک ایسے خطیب اور معلم اخلاق جن کےبیانات میں مومنین کے ذہن و دماغ کے دریچوں کو وا کر کے انھیں دین و دنیاسے روشناس کرانے میں سحرانگیزی کی کیفیت ہوتی تھی ۔ 
ایک روحانی ،عارف ،فلسفی ، پرہیزگار اور باشعور انقلاب کا داغ مفارقت پورے عالم اسلام خاص طو پرانقلاب اسلامی ایران کےلئےایک ناقابل خسارہ ہے ۔ 
ہم اس عظیم مصیبت پرزمانہ کے امام عج رہبر انقلاب علماء اسلام حوزات علمیہ موصوف کے شاگردوں اور عقیدتمندوں نیزان کے داغدار افرادخانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ الٰہی سے ان کے علو درجات کے لئے دعا گو ہیں ۔

والسلام

سید حمیدالحسن زیدی، مدیر الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .