۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید هاشم حیدری ، دبیرکل حزب الله عراق

حوزہ/عراق میں تحریک اسلامی عہد اللہ کے جنرل سیکرٹری سید ہاشم حیدری نے ایک بیانیہ صادر کرکے آیت اللہ یزدی کی رحلت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں تحریک اسلامی عہد اللہ کے جنرل سیکرٹری سید ہاشم حیدری نے ایک بیانیہ صادر کرکے آیت اللہ یزدی کی رحلت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان کے اس بیانیہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد لله ربّ العالمین

والصلاة و السلام علی محمد و آله الطیبین الطاهرین...

حضرت آیت اللہ شیخ محمد تقی مصباح یزدی قدس سرہٗ کی رحلت سے حوزہ علمیہ ایک نامور عالم، مضبوط فقیہ، فلسفی، منکسر المزاج استاد، عارف اور ایک مضبوط مجاہد سے محروم ہو گیا ہے۔

 آیت اللہ مصباح یزدی نے اپنے دروس اور تقریروں کے ذریعہ علماء کرام اور فاضل طلاب کی تربیت کی اور اپنی پوری عمر اسلام، قرآن کریم، اسلامی افکار اور دینی مدارس کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

سید ہاشم حیدری کے بیانیہ میں مزید آیا ہے کہ آیت اللہ مصباح یزدی تحریک انقلاب اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مکتب پر مکمل یقین رکھتے تھے اور انہوں نے اپنے تمام وجود کو انقلاب اور نظام اسلامی کے لیے وقف کر رکھا تھا اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے بہترین دوست، حامی و مددگار تھے۔

 آیت اللہ مصباح یزدی مزاحمتی محاذ اور مجاہدین سے محبت اور بالخصوص سید حسن نصر اللہ سے عشق رکھتے تھے۔

خداوند عالم اس بزرگ اور ملکوتی مرد پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور انہیں انبیاء، صدیقین، شہداء اور صلحاء کے ساتھ محشور فرمائے اور یہ کتنے ہی اچھے دوست ہیں۔

والحمدللہ رب العالمین

 سید ہاشم حیدری

تبصرہ ارسال

You are replying to: .