۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی، امام جمعہ نیو یارک و مدیر حوزہ علمیہ، امریکہ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں آیت اللہ شیخ تقی مصباح یزدی کی رحلت کو ایک عظیم نقصان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مرحوم کا اخلاص اور رہبر معظم سے عقیدت فقید المثال تھی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیو یارک/ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی، امام جمعہ نیو یارک و مدیر حوزہ علمیہ، امریکہ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں آیت اللہ شیخ تقی مصباح یزدی کی رحلت کو ایک عظیم نقصان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مرحوم کا اخلاص اور رہبر معظم سے عقیدت فقید المثال تھی 

انہوں نے کہا کہ قم میں سب سے پہلے انہوں ہی نے حوزہ و دانشگاہ کے اتحاد کے عملی طور طریقہ کو رواج دیا جو آیت اللہ شہید مطہری کی فکر سے متاثر تھے۔ انہوں نے جس خلوص کا اظہار رہبر معظم سےکیا اسکا کوئی جواب نہیں ہے۔ میں ذاتی طور پر انہیں جانتا تھا انہوں نے جو موسسہ در راہ حق قُم میں قائم کیا وہ بے مثال خدمات انجام دے رہا ہے۔ موسسہ در راہ حق نے حوزہ کی پچاس سال خدمت کی۔ مرحوم فقیہ بہت ہی عظیم فلسفی تھے۔

فلسفہ کے کچھ فرسودہ نظریات کا توڑ ایسے ہی عظیم فقہاء نے کیا۔ آج  بہت بڑا ستون حوزہ گر گیا۔

وہ امام راحل کے معتمدین و شاگردان  خاص میں سے تھے 
انہوں نے مجلس خبرگان، مجمع جہانی اہل بیت ع، جامعہ مدرسین وغیرہ میں خدمات انجام دیں۔

ان کی موت سےعلمی تحقیقی حلقوں میں بڑا خلا پیدا ہو گیا جسے پر کرنا بہت مشکل ہے۔

انہوں نے کہا: میں مرحوم مغفور آیت اللہ مصباح یزدی کی وفات کہ موقعہ پر امام زمانہ عج ، مرحوم کے خانوادہ محترم، رہبر معظم انقلاب،حوزات علمیہ، خاص کر حوزہ علمیہ قُم  کے اساتذہ اور ان کے شاگردان عزیز کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا  ہوں ۔اور ان کے لئے ذات احدیت کے حضور مغفرت،بلندی درجات اور شفاعت معصومین علیھم السلام کے لئے دعاگو  ہوں -

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .