حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین مجتبیٰ مصباح نے کاشان میں خطاب کرتے ہوئے کہا: آیت اللہ مصباح یزدی ’ولایت فقیہ‘ کے دفاع کو واجب عینی سمجھتے تھے، وہ معرفت جو میرے والد بزرگوار ولایت کے سلسلے میں رکھتے تھے ، آج وہی معرفت شہید سردار سلیمانی اور سید حسن نصر اللہ میں صاف نظر آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسان کی قدر و منزلت خدا وند متعال کے سلسلے میں اس کی معرفت پر مبنی ہے، جنتی معرفت زیادہ ہوگی اتنی ہی اس کی قدر و منزلت ہوگی، آیت اللہ مصباح یزدی اور شہید قاسم سلیمانی کی خداوند متعال، الہی نعمتوں، اسلامی جمہوریہ کے مقدس نظام اور ولی فقیہ کے سلسلے میں معرفت واقعاً مثالی تھی۔
مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کے صاحبزادے نے کہا کہ شہید سلیمانی نے قسم کھاتے ہوئے کہا کہ انسان اس وقت تک عاقتبت بخیر نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ ولی فقیہ کی اطاعت نہ کرے، میرے والد مرحوم ولی فقیہ کی عمیق معرفت رکھتے تھے، وہ سمجھتے تھے کہ ولایت فقیہ کو آیات و روایات سے ثابت کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے، اس کے لیے کافی شواہد موجود ہیں۔
انہوں نے بیان کیا کہ میرے والد کہا کرتے تھے کہ انقلاب اسلامی کے 40 سال گزرنے کے بعد بھی بدقسمتی سے مسئلہ ولایت کو بہت سے لوگوں نے ابھی تک سمجھا ہی نہیں ہے، مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی نے کہا کہ بہت سے حکام نے مسئلہ ولایت فقیہ کو نہیں سمجھا ہے۔