جمعہ 3 جنوری 2025 - 09:58
معاشرے کے تمام افراد اسلامی مزاحمت کے احیاء کی جانب قدم بڑھائیں: آیت‌الله العظمی مکارم شیرازی

حوزہ/ آیت‌ اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے عالمی یومِ مزاحمت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں ہر حال میں اسلامی مزاحمت کے احیاء کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت‌ اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے عالمی یومِ مزاحمت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ چاہے ہم دین کے ماننے والے ہوں یا صرف دنیاوی معاملات میں دلچسپی رکھنے والے، اسلام کے حامی ہوں یا صرف وطن اور قوم پرست ہوں، سیاستدان ہوں یا عالم دین، ہر حال میں اسلامی مزاحمت کے احیاء کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ہی امید کا حقیقی سرچشمہ اور انسان کی ثابت قدمی و مزاحمت کا بنیادی محور ہے، اسی لیے ہمیں ہر میدان میں اللہ پر توکل کرتے ہوئے اسلامی مزاحمت کو مضبوط کرنے کی جدوجہد کرنی چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha