پیر 6 جنوری 2025 - 08:00
تکفیر اور سیکولرزم دشمنوں کے ہاتھوں میں موجود ایک ہی تلوار کے دو دھارے ہیں 

حوزہ/ ایران کے شہر پاوه میں اداره تبلیغات اسلامی کے سرپرست حجت‌الاسلام محرم علی چراغی نے کہا: تکفیر اور سیکولرزم، دشمنان اسلام کے ہاتھوں میں موجود ایک ہی تلوار کے دو دھارے ہیں، جس کے ذریعے وہ اسلامی ممالک اور مسلمانوں پر غلبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شہر پاوه میں اداره تبلیغات اسلامی کے سرپرست حجت‌ الاسلام محرم علی چراغی نے سردار حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: سردار شہید سلیمانی کی شخصیت اور ان کی اسلامی دنیا کے لیے عظیم خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا: تکفیر مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور خونریز جنگوں کا سب سے بڑا سبب ہے، جس کے ذریعے عالمی استکبار اسلامی ممالک پر قابو پاتا ہے۔

اداره تبلیغات اسلامی پاوہ کے سرپرست نے کہا: آج دشمنان اسلام مسلمانوں کو آپس میں لڑانے اور دنیا کو اسلام اور نبی اکرم (ص) کے بارے میں بدگمان کرنے کے لیے، بے تحاشا مالی وسائل خرچ کر کے اس شیطانی نظریے کو پھیلا رہے ہیں۔

تکفیر اور سیکولرزم دشمنوں کے ہاتھوں میں موجود ایک ہی تلوار کے دو دھارے ہیں 

حجت‌الاسلام چراغی نے مزید کہا: سردار سلیمانی نے رہبر معظم انقلاب کی رہنمائی سے مقاومتی تحریکوں کو متحد کیا اور دشمنان اسلام کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنایا۔

انہوں نے شام کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امریکہ اپنے تکفیری ایجنٹوں کی ناکامی کے بعد، شام میں اپنی حکمت عملی میں ظاہری تبدیلی لایا اور تکفیریوں کے وحشیانہ پن کو نرم کرنے کی کوشش کی، تاکہ مسلمانوں کو دھوکہ دیا جا سکے۔ مسلمانوں کو اس اچانک تبدیلی سے سمجھنا چاہیے کہ تکفیر اور سیکولرزم دشمنوں کے ہاتھ میں ایک ہی تلوار کے دو دھارے ہیں، جن کے ذریعے وہ اسلامی ممالک اور ملتوں پر غلبہ پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha