۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
News ID: 369004
26 مئی 2021 - 20:13
آسیب پذیری عمیق ترین لایه های امنیتی اسرائیل غاصب

حوزہ/ اسرائیل کے نجس وجود کے ساتھ امریکہ، نام نہاد عرب ممالک اور تمام اسلام مخالف طاقتیں مسلسل زوال کی طرف گامزن ہیں، شرپسندی سے خون خرابہ تو ہوسکتا ہے مگر اپنے ناپاک مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوسکتے۔

تحریر: مولانا شاہد عباس ہادی 

حوزہ نیوز ایجنسیصیہونی اخبار ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق ایک تجزیہ کار بن آلوف نے کہا کہ غزہ کی حالیہ جنگ اسرائیل کیلئے تاریخ کی سب سے بدترین شکست ہے۔ اس صیہونی کا اعتراف کرنا حماس اور محور مقاومت کی عظمت و ہیبت میں اضافہ کرتا ہے۔ محور مقاومت کی سیسہ پلائی ہوئی دیوار نے ثابت کردیا کہ وہ ہر دشمن اسلام کے خلاف طاقتور ہیں۔ پہلے جب اسرائیل سے جنگ ہوا کرتی تھی تو کئی سالوں تک جاری رہتی تھی، جس میں دشمن منافقوں سے خوب فائدہ اٹھاتا تھا مگر اب محور مقاومت اور اسلام پرور مملکت ایران کی بدولت 33 روز جنگ ہوتی ہے، 33 روزہ جنگ کے بعد 22 اور اسکے بعد اب 11 دن کی مسلسل استقامت کے نتیجے میں صیہونیت کو شکست دی اور اسلام مخالف ہر طاقت کو پیغام دیا کہ تم جس میدان میں آجاؤ تمہاری شکست یقینی ہے۔ 

دشمن نے شام و عراق کو ٹکڑے کرنا چاہا مگر راہیان اسلام و مدافعان حرم نے جان کی پرواہ کئے بغیر خونخوار لشکروں کو شکست دی، دشمن نے یمن کا میدان ڈھونڈا مگر عشقِ رسول و اولادِ رسول میں لبریز جوانوں نے الله اكبر کے نعرے بلند کرتے ہوئے آل یہود کی ناک زمین پر رگڑدی، دشمن نے فلسطین پر قابض ہونے کی تیاری کی مگر بوڑھوں سے لیکر بچوں تک ہر طبقے نے ہاتھوں میں پتھر لیکر دشمن کو دھول چٹادی۔

دشمن اسلام کو چاہیے کہ ماضی کی تاریک راتوں کو یاد کرے، ہوش کے ناخن لے، فلسطین سے بستر بوریا اٹھائے اور اپنی راہ لے۔ کیا غزہ حماس کے پیادہ جنگجوؤں کی کامیابی کے بعد تم کو عبرت نہیں ملی؟ کیا تم اس بدترین شکست کے بعد سوریا اور عراق کی طرف آنے کی کبھی جرأت کرسکتے ہو؟ دشمن جانتا ہے کہ مقاومت کا اسلحہ اور میزائل چند منٹوں میں اسرائیل کو تباہ کردیں گے، حزب الله جس نے تمہیں عبرت کا نشان بنایا اور تم کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، یہ الہی لشکر اب ہزار گنا مضبوط اور طاقتور ہے، معرکہ سیف القدس میں حزب الله نے شرکت نہ کرکے تمہارے لئے خطرناک پیغام دیا ہے کہ اگلی بار کوئی حماقت ہوئی تو تمہیں صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا یہ وہ پیشنگوئی ہے جس کے متعلق تمہاری ہی کتابوں میں ذکر کردیا گیا ہے، تمہارے ہی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے اسرائیل  کا وجود بمشکل پانچ سال تک ہو لہذا تمہارا کوئی وجود نہ تھا اور نہ رہے گا۔ 

یہی وجہ ہے اسرائیل کے نجس وجود کے ساتھ امریکہ، نام نہاد عرب ممالک اور تمام اسلام مخالف طاقتیں مسلسل زوال کی طرف گامزن ہیں، شرپسندی سے خون خرابہ تو ہوسکتا ہے مگر اپنے ناپاک مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوسکتے کیونکہ شیطانی طاقتوں کا ہرراستہ زوال پزیر ہے، شیطان پرست گروہ کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور محور مقاومت عظمت و بلندی کی راہ پر ہیں، جس کا راستہ الہی ہے اور اس راستے کو کبھی زوال نہیں۔ الہی لشکر ہمہ وقت شیطانی طاقتوں کا سر کچلنے کیلئے تیار ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .