۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
قم المقدسہ میں حفظ قرآن کا پچیسواں بین الاقوامی مسابقہ اختتام پذیر ہوا

حوزہ/ علوی دار القران قم المقدسہ میں بین الاقوامی مسابقہ حفظ قرآن کریم کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مختلف قومیت سے تعلق رکھنے والے حفاظ کرام نے شرکت فرمائی۔پچھلے چوبیس سال سے ہو رہے اس مسابقہ میں دو جز سے لیکر کل قرآن حفظ کرنے والے مختلف سن و سال کے حفاظ نے پورے ذوق و شوق کے ساتھ حصہ لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران-قم/علوی دار القران قم المقدسہ میں بین الاقوامی مسابقہ حفظ قرآن کریم کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مختلف قومیت سے تعلق رکھنے والے حفاظ کرام نے شرکت فرمائی۔پچھلے چوبیس سال سے ہو رہے اس مسابقہ میں دو جز سے لیکر کل قرآن حفظ کرنے والے مختلف سن و سال کے حفاظ نے پورے ذوق و شوق کے ساتھ حصہ لیا۔ جس میں داور تجوید و صوت و لحن کے بین الاقوامی شہرت یافتہ استاد محمد علی دہدشتی اور داور حسن حفظ و وقف و ابتدا حجت الاسلام والمسلمین استاد محمد صادق نصراللٰہی نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی اور حفاظ کو خطاب کرتے ہوئے روش حفظ و قرات و تجوید کے حوالے سے حفاظ کو نصیحتیں فرمائی۔ اساتید نے حفاظ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآن کو حفظ کرتے ہوئے تجوید و قرات کا خاص خیال رکھا جائے اور کہا کہ حفظ کو باقی رکھنے کے لیے تکرار بےانتہا مہم ہے۔

قم المقدسہ میں حفظ قرآن کا پچیسواں بین الاقوامی مسابقہ اختتام پذیر ہوا

ہندوستان کے مشہور و معروف حافظ و قاری ڈاکٹر سید مجتبیٰ رضوی مدیر مدرسہ علمیہ علوی اور مدیر علوی دار القران حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید مسعود اختر رضوی کی سرپرستی میں مسابقہ کا یہ پچیسواں دور آٹھ فروری جمعرات کو اختتام پذیر ہوا۔مسابقہ کے اختتام پر قرعہ کشی کے ذریعے نفیس انعامات سے نوازا گیا۔

قم المقدسہ میں حفظ قرآن کا پچیسواں بین الاقوامی مسابقہ اختتام پذیر ہوا

مسابقہ میں ہندوستان سے شرکت کرنے والے حافظ مرتضیٰ حسین رضوی نے مولانا مشرقین سے مسابقہ کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام حفاظ کی حوصلہ افزائی اور تشویق حفظ قرآن کا بہترین ذریعہ ہے۔ پاکستان سے شرکت کرنے والے حافظ مہدی حسن نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام خاص طور سے ہندوستان اور پاکستان میں ہونے چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو حفظ قرآن کریم کی فضیلت اور اہمیت سے آشنا کرایا جا سکے۔

قم المقدسہ میں حفظ قرآن کا پچیسواں بین الاقوامی مسابقہ اختتام پذیر ہوا

اس بین الاقوامی مسابقہ میں مولانا تمیز الحسن رضوی مولانا جنت حسین جنّتی مولانا فرحت عباس مولانا قیصر اقبال منیر حسین وغیرہ موجود رہے۔

قم المقدسہ میں حفظ قرآن کا پچیسواں بین الاقوامی مسابقہ اختتام پذیر ہوا

قم المقدسہ میں حفظ قرآن کا پچیسواں بین الاقوامی مسابقہ اختتام پذیر ہوا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .