۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حجة الاسلام و المسلمین ڈاکٹر فدا حسين یزدانی

حوزہ/ ہم حوزہ علمیہ ہندوستان علماء و طلاب ھندوستان تمام مومنین و لواحقین و بستگان و بلخصوص مرحوم کے فرزند ڈاکٹر کلب سبطین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت سندھ قم المقدس کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا فدا حسین یزدانی نے علامہ ڈاکٹر کلب صادق مرحوم کے ارتحال جانسوز پہ گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا عالِم کی موت یقینا عالَم کی موت ہے جس کا احساس اس رحلت سے محسوس کیا جاسکتا ہے۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

انا للہ وانا اليه راجعون 

موت العالم موت العالَم

مینارہ علم و دانش پیکر عزم و خلوص فخر انسانيت تمام مکاتب فکر کو جوڑنے والے یتیم و بیوہ پرور طلّاب علم و دانش کے شفیق روحانی باپ اب ہم میں نہیں رہے!!

آہ.. علامہ ڈاکٹر کلب صادق مرحوم داغ مفارقت دے گئے!! 

جامعہ روحانیت سندھ قم المقدس کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا فدا حسین یزدانی نے اس ارتحال جانسوز پہ گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا عالِم کی موت یقینا عالَم کی موت ہے جس کا احساس اس رحلت سے محسوس کیا جاسکتا ہے اور کہا کہ ہم حوزہ علمیہ ھندوستان علماء و طلاب ھندوستان تمام مومنین و لواحقین و بستگان و بلخصوص مرحوم کے فرزند  ڈاکٹر کلب سبطین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔
آخر میں خداوند متعال سے دعا کرتے ہیں کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے ان کے درجاتِ عالی متعالی فرمائے مراحل اخروی کو آسان فرمائے اور اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .