۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا علی اصغر عرفانی

حوزہ/ برصغیر کے خانوادہ علم و اجتھاد کی جليل القدر علمی شخصیت ممتاز سماجی راھنما بین الاقوامی خطیب علامہ ڈاکٹر کلب صادق مرحوم امت مسلمہ کیلئے عظیم سرمایہ تھے جس کی کمی کبھی پوری نہیں کی جاسکتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے مسئول شعبہ تبلیغات و مدیر مدرسہ امام رضا علیہ السلام قم المقدس حجۃ الاسلام مولانا علی اصغر عرفانی نے برصغیر کے خانوادہ علم و اجتھاد کی جليل القدر علمی شخصیت مولانا ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین کی خدمت میں تسلیت پیش کی۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

انا للہ وانا الیہ راجعون 

برصغیر کے خانوادہ علم و اجتھاد کی جليل القدر علمی شخصیت ممتاز سماجی راھنما بین الاقوامی خطیب علامہ ڈاکٹر کلب صادق مرحوم امت مسلمہ کیلئے عظیم سرمایہ تھے جس کی کمی کبھی پوری نہیں کی جاسکتی۔

دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے مسئول شعبہ تبلیغات و مدیر مدرسہ امام رضا علیہ السلام قم المقدس حجۃ الاسلام مولانا علی اصغر عرفانی نے عالم باعمل خطيب توانا کمیونٹی ریفارمر معروف علمی سماجی شخصیت بین الاقوامی خطیب ڈاکٹر کلب صادق مرحوم کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا اور خانوادہ مرحوم کے ساتھ ھمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم و مغفور نے ساری زندگی دین مبین اسلام کی تبلیغ کی وہ ایک یتیم پرور غریب نواز کفیل ارامل اور بے لوث خدمت خلق کرنے والے متواضع ملنسار اصول پسند اور ھردلعزیز شخصیت تھے خدا وند متعال کی بارگاہ میں دست بہ دعا ہیں کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اعلی علیین میں جگہ عنایت فرمائے۔ آمین

حوزہ علمیہ ھندوستان طلاب فضلاء و علماء ھندوستان مقيم قم مومنين کرام لواحقین بلخصوص مرحوم کے فرزند ڈاکٹر کلب سبطین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .