۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
آیت الله صافی گلپایگانی

حوزہ / آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی نے ایک پیغام کے ذریعے برصغیر کے نامور عالم دین حجت الاسلام ڈاکٹر کلب صادق کی المناک رحلت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مرجع جہاں تشیع حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی دامت برکاتہ نے اپنے ایک پیغام کے ذریعے برصغیر کے نامور خطیب عالم دین حجت الاسلام مولانا ڈاکٹر کلب صادق کی وفات پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

 پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
انا للہ وانا الیہ راجعون 

قرآنی معارف اور اہل بیت (ع) کے تعلیمات کی نشر و اشاعت کرنے والے دانشور عالم دین سلالۃ السادات ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی (رح) کی المناک رحلت کی خبر سن کر نہایت افسوس اور دکھ ہوا۔
اس خستہ ناپذیر مرحوم کا  شیعوں پر کافی احسانات ہیں ، میرے ان سے قریبی تعلقات تھے میں مرحوم و مغفور کو ایک بااعتماد،متواضع، زاہد،متقی اور مجاہد عالم دین کی حیثیت سے جانتا تھا کہ اپنے اخلاق حسنہ کے ذریعے لوگوں کی صراط مستقیم کی جانب رہنمائی کرتے تھے۔
میں اس عالم برجستہ کی وفات کی مناسبت سے ہندوستانی علمی معاشرہ ،نقوی خاندان اور ان کے چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات کی خداوند کریم سے دعا کرتا ہوں۔


لطف اللہ صافی 
9 ربیع الثانی 1442ھ ق 
حوزہ علمیہ قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .