۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجاب پر پابندی کے خلاف مکتبۃ الزہرا ؑ جموں کشمیر کی طالبات کا احتجاجی جلوس

حوزہ/ ایک شرعی ذمہ داری کے عنوان سے ہر قیمت پر حجاب کی اسلامی روایت کو قائم و دائم رکھیں گے اور حجاب کی ترویج کے لئے مسلسل اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے حوزہ علمیہ مکتبۃ الزہراؑ کی طالبات نے حجاب پر پابندی سے متعلق کرناٹک ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف احتجاجی جلوس بر آمد کیا۔

تصویری جھلکیاں: حجاب پر پابندی کے خلاف مکتبۃ الزہرا ؑ جموں کشمیر کی طالبات کا احتجاجی جلوس

احتجاجی ریلی میں سینکڑوں طالبات کے ساتھ ساتھ حوزہ کی معلمات نے بھی شرکت کی حجاب پوش طالبات نے دینی معاملات میں حکومتی مداخلت کے روز افزوں واقعات بالخصوص تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا اور یہ تجدید عہد دہرایا کہ وہ ایک شرعی ذمہ داری کے عنوان سے ہر قیمت پر حجاب کی اسلامی روایت کو قائم و دائم رکھیں گے اور حجاب کی ترویج کے لئے مسلسل اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید الموسوی الصفوی نے حجاب پر پابندی کے خلاف طالبات کے احتجاجی مظاہرے کو دین و شریعت کے حوالے سے خواتین ملت کے احساس اور فکری بیداری کا عکاس قرار دیا آغا صاحب نے کہا کہ مسلمان احکام شریعت کے سلسلے میں کسی سرکاری عدالت کے فیصلے کے پابند نہیں مسلمان طالبات کو ایک دینی فریضہ سے روکنے کی عدالتی کاروائی ہمارے عقائد کی بدترین تذلیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے شریعت مخالف فیصلوں کے سد باب کا موثر ترین طریقہ کار یہ ہے کہ ہم سختی کے ساتھ اسلامی اصولوں پر کاربند رہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .