۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
کرگل، زینبیہ ویمن ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے نرس ڈے کا انعقاد

امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے شعبہ خواتین بسیج زینبیہ نے ولادت جناب زینب کے مناسبت سے روز پرستار کا اہتمام کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زینبیہ ویمن ویلفیئر سوسائٹی (بسیج زینبیہ) آئی کے ایم ٹی کرگل کے زیر اہتمام ولادت جناب زینب علیا سلام اللہ علیھا کے مناسبت سے حیدری محلہ میں واقع زینبیہ ہال میں روز پرستار کے ایک پر شکوہ محفل کا اہتمام کیا گیا۔

اسلامی دنیا میں اس دن کو عالمی روز پرستار کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس سال کورونا کے عالمی وبا کے پس منظر میں اس دن کی اہمیت کے سلسلے میں مقام معظّم رہبری کے تاکید کی پیش نظر اس دن کو بڑے عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔

اس موقع پر خواتین مقررین نے جناب زینب سلام اللہ علیھا کو تاریخ کے عظیم ترین پرستار کے طور پر یاد کیا اور ان کی سیرت طیّبہ کو آج کے دور میں پرستاری کے لئے سب سے بہترین نمونہ قرار دیا۔

اس مناسبت سے مقامی پرستاروں کی پذیرائی بھی کیا گیا جنہوں نے کورونا کے دوران رضاکارانہ طور پر مشکل حالات میں انسانیت کی خدمت میں جانفشانی سے خدمات انجام دیے تھے۔

قابل ذکر یہ بات ہے کہ اس پروگرام کو منفی پندرہ درجہ حرارت کے باوجود بڑے عقیدت سے انجام دیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .