۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مصنوعی ذہانت کی مدد سے7 معروف شیعہ علما کی تصاویر تیار

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ادارے نے Artificial Intelligence کی مدد سے تیار دنیائے شیعت کی 7 بڑی شخصیات کی تصاویر جاری کی ہیں۔ یہ تصاویر ان شخصیات کے حالات میں بیان شدہ شکل و صورت اور خد و خال کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آجکل دنیا میں Artificial Intelligence یعنی مصنوعی ذہانت کا بول بالا ہے۔ اسکے استعمال نے ایک انقلاب سا برپا کررکھا ہے۔ChatGPT مصنوعی ذہانت کا ایک بڑا پلیٹ فارم ہے ۔ChatGPTسے آپ اپنی مرضی کے حساب سے کچھ بھی کرا سکتے ہیں۔ وہ گوگل کی طرح آپکی مطلوبہ مقصد کی جانب محض رہنمائی نہیں کرتا ہے بلکہ عملی نمونہ پیش کردیتا ہے۔ آپ اگر کسی موضوع پر معلومات چاہتے ہی تو وہ محض کچھ ویب سائٹس کےLINKS فراہم نہیں کرتا بلکہ تفصیل سے لکھ کر بتا دیتا ہے۔آپ کو کسی موضوع پر مضمون لکھوانا ہے، تقریر لکھوانی ہے، خط لکھوانا ہے، ریاضی کا کوئی سوال حل کرانا ہے، کوئی سائنسی فارمولہ معلوم کرنا ہے، کوڈنگ کرانی ہے یا تصویر بنوانی ہے۔ غرض کاموں کی ایک نہ ختم ہونے والی فہرست ہے جس میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ChatGPT آپکی مدد کرتا ہے۔

ایران کے ایک ادارے نے Artificial Intelligence کی مدد سے تیار دنیائے شیعت کی 7 بڑی شخصیات کی تصاویر جاری کی ہیں۔ یہ تصاویر ان شخصیات کے حالات میں بیان شدہ شکل و صورت اور خد و خال کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہیں۔

مصنوعی ذہانت کی مدد سے7 معروف شیعہ علماء کی تصاویر تیار

علامہ مجلسی

علامہ باقر مجلسی کے نام سے مشہور ہیں۔ معروف کتاب بحار الانوار۔۔۔1627میں ایران کے اصفہان میں پیدائش۔ اور انتقال1699 میں اصفہان میں ہوا۔ انکی قبر اصفہان کی جامع مسجد میں ہے۔۔۔ صفوی شہنشاہ سلطان حسین نے علامہ مجلسی کو شیخ الاسلام کے عہدے سے نوازا تھا۔علامہ نے عربی اور فارسی میں سو سے زیادہ کتابیں لکھین۔ان میں بحار الانوار کو بہت زیادہ شہرت حاصل ہوئی۔ اس میں علامہ نے محمد و آل محمد کی احادیث کو یکجا کیا ہے۔

مصنوعی ذہانت کی مدد سے7 معروف شیعہ علماء کی تصاویر تیار

شیخ صدوق

شیخ صدوق کا مکمل نام محمد بن علی بن الحسین بن موسی بن بابویه تھا۔ ان کے والد شیخ ابوالحسن علی بن الحسین بن موسی بن بابویه تھے، جو قم کے جید علما میں شمار کئے جاتے تھے۔ شیخ صدوق کی پیدائش، تاریخ پیدائش اور سن پیدائش کے بارے میں مختلف روایات ہیں۔ یہ روایت بھی مشہور ہیکہ شیخ صدوق امام زمانہ کی دعا کے نتیجے میں عالم وجود میں آئے۔ کہا جاتا ہیکہ امام زمانہ کے تیسرے نائب ابو القاسم الحسین بن رواح سے شیخ صدوق کے والد نے کہا کہ امام زمانہ تک انکا یہ پیغام پہونچا دیں کہ وہ یہ دعا کریں کہ پروردگار انہیں ایک فرزند عطا کرے۔ شیخ صدوق کی پیدائش قم میں ہوئی تھی اور شہر رے میں 991 میں وفات ہوئی۔ وہ اپنے دور کے جید محدث اور شیعہ فقہ کے ماہر تھے۔ انکی كِتاب مَن لايَحضُرُه الفَقيه‎) بہت مشہور ہے یہ چار جلدوں پر مشتمل ہے۔ اسکے علاوہ شیخ صدوق نے الخصال، العامالی،التوحید، عیون الاخبار الرضا جیسی کتابیں بھی تحریر کیں۔مصنوعی ذہانت کی مدد سے7 معروف شیعہ علماء کی تصاویر تیار

مصنوعی ذہانت کی مدد سے7 معروف شیعہ علماء کی تصاویر تیار

شیخ کلینی

شیخ کلینی کا مکمل نام ابو جعفر محمد ابن یعقوب ابن اسحاق ال کلینی الراضی تھا۔ انکی پیدائش ایران کے شہر رے میں864 میں اور وفات عراق کے شہر بغداد میں 941 ہوئی۔ انکے والد ملا یعقوب کلینی بھی عالم دین تھے۔ شیخ کلینی کی اہم ترین کتاب الکافی ہے۔ وہ علم حدیث کے ماہر تھے۔

مصنوعی ذہانت کی مدد سے7 معروف شیعہ علماء کی تصاویر تیار

شیخ مفید

شیخ مفید کا مکمل نام ابو عبداللہ محمد ابن محمد ابن نعمان الاکبری البغدادی تھا۔ انکے والد ایک معلم تھے اس لئے شیخ مفید کو ابن معلم بھی کہا جاتا ہے۔ انکی پیدائش 948 میں اور وفات 1022 میں بغداد میں ہوئی۔ انکی قبر بغداد کی مسجد یاسین میں ہے۔انکی معروف کتابوں میں کتاب الارشاد اور العامالی شامل ہیں۔

مصنوعی ذہانت کی مدد سے7 معروف شیعہ علماء کی تصاویر تیار

خواجہ نصیر الدین طوسی

خواجہ نصیر الدین طوسی کا مکمل نام محمد ابن محمد ابن الحسن الطوسی تھا۔ وہ ماہر ریاضی، ماہر تعمیرات، ماہر علم فلکیات، فلسفی،ماہر طب،سائنسدان اور عالم دین تھے۔سن 1201 میں ایران کے طوس میں پیدا ہوئے اور بغداد میں 1274 میں انتقال ہوا۔ بغداد کی یاسین مسجد میں دفن ہیں۔ وہ ابن سینا، الغزالی، فخر الدین راضی اور ارسطو سے متاثر تھے۔

مصنوعی ذہانت کی مدد سے7 معروف شیعہ علماء کی تصاویر تیار

علامہ حلی

علامہ حلی کا مکمل نام جمال الدین الحسن ابن یوسف بن علی بن المطہر الحلی تھا۔ وہ اپنے دور کے جید شیعہ عالم تھے۔ انکی پیدائش سن 1250, میں عراق کے حلہ میں اور وفات 1325 حلہ میں ہوئی۔ وہ نجف اشرف میں مولا علی کے روضے میں دفن ہیں۔ انکی مشہور کتابوں میں ارشاد الاذہان، کشف الیقین، تذکرہ ال فقہا، منہاج الکرامت اور نہج الحق و کشف الصدق شامل ہیں۔

مصنوعی ذہانت کی مدد سے7 معروف شیعہ علماء کی تصاویر تیار

شیخ بہائی

شیخ بہائی کا مکمل نام بہا الدین محمد ابن لحسین العاملی تھا۔ انہیں بہا الدین عاملی بھی کہا جاتا ہے۔ وہ اسلامی اسکالر،شاعر فلسفی، ماہر ریاضی ،ماہر تعمیرات اور ماہر علم فلکیات تھے۔ انکی پیائش لبنان میں 1547 میں ہوئی اور وفات 1621 میں ایران کے اصفہان میں ہوئی۔ انکی قبر مشہد میں امام رضا کے روضے کے احاطے میں ہے۔ انکی معروف کتابوں میں، کشکول، خولصتول الحساب شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .