حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید جوہر عباس رضوی و اراکین، المصطفیٰ فاؤنڈیش ٹرسٹ کی جانب سے ایران کے مایہ ناز سائنسداں کی مجرمانہ قتل پر افسوس اور شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ابھی جناب جنرل قاسم سلیمانی شہید کی شہادت کا زخم دلوں سے مندمل ہونے بھی نا پایا تھا کہ ملت تشیع کے ایک عظیم سائندان مجاہد حق، مخلص و مونس تشیع و ملت ایران جناب فخری زادہ صاحب کو اسرائیلی و امریکی حمایت یافتہ کچھ بدقماشوں نے بڑی خطرناک منصوبہ بندی کے ساتھ شہید کر دیا۔ جس سے بار دیگر مومنین کے دل مجروح ہوکر رہ گئے۔
مولانا سید جوہر عباس نے کہا کہ اس عظیم شہید کی مکمل زندگی اسلام و تشیع کی خدمت میں گذری جہاں آپ نے ایران و عراق کی جنگ تحمیلی میں اپنی جوانی کو صرف کیا وہیں ایرانی مسلح افواج کو جوہری طاقت بھی فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، آپ ایک امن پسند، صلح جو ، متین اور سنجیدہ افراد میں شمار ہونے کے ساتھ ساتھ دشمن اسلام امریکہ و اسرائیل کے لئے خار چشم بھی بنے رہے۔
آخر میں کہا کہ اس عظیم علمی ہستی کی شہادت کے سلسلہ میں ہم امام زمان(عج) و آیۃ اللہ سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی اور آپ کے محترم خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ اور شہید بزرگوار کی عالی درجات و جوار اہلبیت علیہم السلام میں جاپانے کے لئے بارگاہ رب غفور میں دعا کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ