حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "ثواب الأعمال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیه السلام:
یا أَبَا هَارُونَ إِنَّا نَأْمُرُ صِبْیَانَنَا بِتَسْبِیحِ اَلزَّهْرَاءِ عَلَیْهَا السَّلاَمُ کَمَا نَأْمُرُهُمْ بِالصَّلاَةِ فَالْزَمْهُ فَإِنَّهُ لَمْ یَلْزَمْهُ عَبْدٌ فَیَشْقَى.
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
اے ہارون! ہم اپنے بچوں کو جس طرح نماز کا حکم دیتے ہیں اسی طرح حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی تسبیح پڑھنے کا بھی حکم دیتے ہیں۔ لہٰذا اس ذکر کو تواتر کے ساتھ پڑھو کیونکہ جو بھی اس پر قائم رہے گا کبھی ناخوش (شقی) نہیں ہو گا۔
ثواب الأعمال ترجمه انصاری ج ۱ ص ۳۱۵