حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی کا آیت اللہ سید عباس مدرسی کی وفات پر ارسال کردہ تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے ۔
انا لله و انا الیه راجعون
جلیل القدر متقی اور فقیہ آیت اللہ الحاج سید عباس مدرسی زادہ یزدی طاب ثراہ کے انتقال پُر ملال کی خبر سن کر گہرے دکھ اور افسوس ہوا ۔
مرحوم نے اپنی بابرکت زندگی کو علمی جدوجہد اور معنوی رشد و ہدایت کے طرز عمل پر گزارا ۔
اس عظیم دانشمند عالم نے مختلف بزرگ مراجع عظام جیسے آیت اللہ العظمی سید محسن حکیم (رح) اور آیت اللہ العظمی خوئی (رح) سے کسب فیض کرنے کے بعد ، بااستعداد طبقے کی تعلیمی پرورش کرتے ہوئے مختلف ارزشمند کتابوں کو لکھنے میں اپنا وقت صرف کردیا ۔
میں ، ان کے اہل خانہ ، طلباء اور چاہنے والوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم و مغفور کے لئے رضوان الٰہی اور پسماندگان کیلئے اجر عظیم کے ساتھ صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔
علیرضا اعرافی
سربراہ حوزہ ہائے علمیہ