۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
احمد فرخفال

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین فرخ فال نے کہا کہ ہمیں دینی اقدار کے اصولوں کی بنا پر، ان لوگوں کی فریاد سننا ہوگی جو اپنے حقوق سے محروم ہیں اور ان کے گھروں پر قبضہ کر لیا گیا ہے، استکبار جہاں کے اس اقدام کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو کے دوران "ذلت تسلیم اور اسلامی نظریات کے ساتھ خیانت" کے سلسلے میں ورچوئل کانفرنس کے انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سربراہی اجلاس مغربی ممالک اور استکبار جہاں کے ساتھ مل کر اپنے ہی کچھ ممالک کی فلسطینیوں سے غداری کے سلسلے میں منعقد ہوا ہے ۔

جامعہ مدرسین قم کی جنرل اسمبلی کے چیرمین نے مزید کہا کہ کچھ اسلامی ممالک کے ذریعے صدی کے معاہدے اور غداری کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنا اور اس مذموم اقدام میں شریک ہونا،اسلام کے ساتھ غداری ہے۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا کہ ہمیں دینی اقدار کے اصولوں کی بنا پر ،ان لوگوں کی فریاد سننا ہوگی جو اپنے حقوق سے محروم ہیں اور ان کے گھروں پر قبضہ کر لیا گیا ہے،استکبار جہاں کے اس اقدام کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کی ذمہ داری مؤثر موقف اختیار کرنے کے ساتھ رد عمل کا مظاہرہ کرنا ہے،کیونکہ یہ اسلام اور مسلمانوں کے حقوق کو ختم کرنے کا اقدام ہے لہذا تمام مسلمانوں کو مل کر اس منصوبے کو اپنے اختتام تک پہنچنے سے روکنے کے لئے اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .