حوزہ نیوز ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
متقی اور مخلص عالم دین حجت الاسلام والمسلمین سید یحیی جعفری(رحمت اللہ علیہ) کی رحلت پر کرمان کی عوام ، مرحوم کے عقیدت مندوں اور خاندان مکرم کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں ۔ مرحوم نے مختلف عناوین سے برسوں لوگوں کی خدمت کی وہ گفتار وکردار میں سچے،پاکیزہ اور با اعتماد انسان تھے۔
دعا گو ہوں کہ خداوند عالم مرحوم پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور انہیں بہشت میں بلند مقام عطا کرے