حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،الصادق المہدی سربراہ تحریک امت ، قبیلہ الانصار کے رہنما اور سوڈان کے سابق وزیر اعظم کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق ،صادق المہدی "محمد المہدی کے نواسہ اور برطانوی استعمار کے خلاف تحریک آزادی کے رہنما تھے ، جن کی وجہ سے یہ تحریک کامیاب ہوئی اور سن1881ء سے 1899ء تک سوڈان پرحکمرانی کی۔
الصادق المہدی سوڈان کے بڑے سیاستدان،مفکر اور سب بڑی سیاسی جماعتوں میں شمار تحریک امت کے سربراہ اور اسرائیلی حکومت کے ساتھ سوڈانی حکومت کے تعلقات کو معمول پر لانے کے نمایاں مخالفین میں سے ایک تھے۔
المہدی نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو قومی و ملی مفادات اور قومی تہذیب و تمدن کے منافی قرار دیتے ہوئے اس بزدلانہ اقدام کے کے خلاف احتجاجاً سوڈانی دارالحکومت شہر خرطوم میں منعقدہ وزارت مذہبی امور اور اوقاف کی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔
آپ "آزادی و تغییر الائنس" کے عظیم رہنما ہونے کے ساتھ"مجمع جہانی اعتدال پسند" کے صدر کے عہدے پر فائز رہے ہیں اور علاقائی و بین الاقوامی اداروں سمیت یورپی اسلامی مجلس کے ممبروں میں سے ایک تھے۔مرحوم نے فلپائن میں امن انعام وصول کیا تھا۔
کتاب، "مسئلہ جنوبی سوڈان"، "آزادی اور شرعی مجازات کے لئے جہاد اور اس کا اسلامی نظام میں مقام" الصادق المہدی کے تألیفات میں شامل ہیں۔