حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ کورونا کی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ادارہ حرم مقدس حسینی کی جانب سے کربلاء مقدسہ میں خصوصی منصوبہ جات پایہ تکمیل پہنچائے گئے ۔
ان منصوبوں میں مرکز کربلاء مقدسہ کے اطراف سڑکوں کی تعمیر نو اور شجر کاری کے ساتھ ساتھ اہلیان کربلاء مقدسہ کے لئے خصوصی اسکولز اور ہسپتالوں کی تعمیر جیسے منصوبے شامل ہیں ۔
مگر اس کے علاوہ حال ہی میں مقام استشہاد شہزادہ علی اصغر علیہ السلام اور مقام استشہاد شہزادہ علی اکبر علیہ السلام کی تعمیر نو کے ساتھ گردونواح میں زائرین کی زیادہ تعداد کی گنجائش کے لئے خصوصی انتظام کئے جارہے ہیں ۔