۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ امام جمعہ میلبورن نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت خطرہ میں ہے امن عالم تباہ ہو رہا ہے دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد و ظالم اسرائیل ہے دنیا کے مظلوم ترین لوگ فلسطینی ہیں میڈیا مظلوموں کے حق میں آواز نہیں بلند کر رہا ہے بلکہ سچائی کو توڑ مروڈ کر پیش کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شہر میلبورن میں عید کا دوسرا دن تھا مگر پورا شہر میلبورن حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوي کی قیادت میں سراپا احتجاج بن گیا خود مختصر سے عرصے میں والد ، ساس اور پھر شریک حیات کی جدائی کا غم مگر اپنے غم کو بھول کر ہمیشہ کی طرح ملی و قومی مسائل خواہ وہ علاقائی ہوں یا عالمی ہوں ان پر سب سے پہلے اٹھنے والی آواز مولانا کی ہے۔

میلبورن میں مولانا ابوالقاسم رضوی کی زیر قیادت فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مسلسل نو دنوں سے فلسطین میں جو قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے فلسطینیوں کے گھر تباہ ہو رہے بے سر و سامان لوگوں پر F15, F16 سے بم بر سائے جار ہے ہیں مولانا نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت خطرہ میں ہے امن عالم تباہ ہو رہا ہے دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد و ظالم اسرائیل ہے دنیا کے مظلوم ترین لوگ فلسطینی ہیں میڈیا مظلوموں کے حق میں آواز نہیں بلند کر رہا ہے بلکہ سچائی کو توڑ مروڈ کر پیش کر رہا ہے۔

میلبورن میں مولانا ابوالقاسم رضوی کی زیر قیادت فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مزید کہا کہ فلسطینی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ اپنا دفاع کر رہے ہیں یہ انکا حق ہے اسرائیل کو فلسطین سے نکال باہر کرنے میں دنیا مدد کرے اور کوشش کریں خطے میں ۱۹۴۸سے قبل جیسی جغرافیائی و سیاسی نقشہ معرض وجود میں آجائے ان خیالات کا اظہار امام جمعہ میلبورن نے کیا اس احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

میلبورن میں مولانا ابوالقاسم رضوی کی زیر قیادت فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

میلبورن میں مولانا ابوالقاسم رضوی کی زیر قیادت فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

میلبورن میں مولانا ابوالقاسم رضوی کی زیر قیادت فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .