۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کربلا میں زائرین کے لئے وسیع پیمانے پر افطار کا انتظام

حوزہ/ اس مبارک مہینہ کے ابتدائی دنوں سے ہی حسینی مواکب نے امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں حاضری دینے کے لیے آنے والے زائرین کے لیے افطار کا اہتمام شروع کر دیا تھا کہ جس کا سلسلہ آخر رمضان تک جاری رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اس مبارک مہینہ کے ابتدائی دنوں سے ہی حسینی مواکب نے امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں حاضری دینے کے لیے آنے والے زائرین کے لیے افطار کا اہتمام شروع کر دیا تھا کہ جس کا سلسلہ آخر رمضان تک جاری رہے گا۔

تصویری جھلکیاں: کربلا میں زائرین کے لئے وسیع پیمانے پر افطار کا انتظام

ویسے تو ہر روز ہی وسیع پیمانے پر مواکب کی طرف سے افطار کا انتظام کیا جاتا ہے لیکن شب جمعہ اور دیگر مناسبات کے موقع پر افطار کے انتظامات کو کئی گنا زیادہ بڑھا دیا جاتا ہے تاکہ مواکب کی طرف سے بچھائے جانے والے اہل بیت(ع) کے دسترخوان سے ہر زائر کو وافر مقدار میں حصہ مل سکے۔

اس بارے میں امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے شعائر و حسینی مواکب سیکشن کے انچارج الحاج ریاض نعمہ نے بتایا کہ ماہ رمضان کے دوران کربلا میں مواکب کی طرف سے زائرین کے لیے افطار کا انتظام کیا جا رہا ہے اور یہ انتظام زائرین کے تمام راستوں پر ہی ہوتا ہے ہمارے سیکشن کی طرف سے مواکب کو زائرین کے راستوں میں مختلف مقامات کا تعیّن کر دیا جاتا ہے کہ جہاں مواکب افطار کا دسترخوان بچاتے ہیں مختلف اور متعدد جگہوں پر افطار دسترخوان سے ناصرف زائرین کا رش تقسیم ہو جاتا ہے بلکہ ہر زائر کو وافر افطار بھی مل جاتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .