۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
میلبورن میں ت آسٹریلیا کی جانب سے افطار کا اہتمام

حوزہ/ امام جمعہ میلبورن نے مولائے کائنات کے طرز حکومت کو دنیا کے لئے رول ماڈل قراد دیا اور مولا کے مالک اشتر کو لکھے گئے خط کا تذکرہ کیا اور ساتھ نظام عدالت کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی دہشت گردی کی مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،میلبورن/ حکومت آسٹریلیا کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی دوشنبہ ۱۱ مئی ۲۰۲۱ کو افطار کا اہتمام گرانڈ حیات میلبرن میں کیا گیا۔ جسکی میزبانی قائم مقام پریمئر جناب جیمس میرلینو کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق،اس افطار کا مقصد کمیونیٹیز کو قریب لانا اور تقریب مذاہب ہے۔ اس افطار ڈنر میں وزراء، ممبران پارلیمنٹ ، سفراء ، پروفیسرز اور تمام ادیان کے نمائندے شریک تھے اور مہمان خصوصی کے عنوان سے مفتی آسٹریلیا جناب ابراہیم ابو محمد اور امام جمعہ میلبرن حجة الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوی شریک تھے۔

مولانا ابوالقاسم نے مولائے کائنات کے طرز حکومت کو دنیا کے لئے رول ماڈل قراد دیا اور مولا کے مالک اشتر کو لکھے گئے خط کا تذکرہ کیا اور ساتھ نظام عدالت کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی دہشت گردی کی مذمت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .