۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
عراق کے شہر سنجار میں ماہ رمضان کے پروگرام کا سلسلہ جاری

حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے سیکشن کی طرف سے موصل گورنریٹ کے انتہائی شمال مغربی شہر سنجار میں رمضان کے پروگرموں کا سلسلہ جاری ہے کہ جن کا انعقاد رمضان المبارک کے رحمتوں اور برکتوں والے مہینے کی آمد کی مناسبت سے وہاں موجود ثقافتی مرکز میں کیا جا رہا ہے تاکہ اس ماہ مبارک کے دینی واخلاقی پیغام کو لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے سیکشن کی طرف سے موصل گورنریٹ کے انتہائی شمال مغربی شہر سنجار میں رمضان کے پروگرموں کا سلسلہ جاری ہے کہ جن کا انعقاد رمضان المبارک کے رحمتوں اور برکتوں والے مہینے کی آمد کی مناسبت سے وہاں موجود ثقافتی مرکز میں کیا جا رہا ہے تاکہ اس ماہ مبارک کے دینی واخلاقی پیغام کو لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔

وہاں رمضانی پروگراموں کے انچارج شیخ حیدر العارضی نے بتایا ہے کہ: "یہ پروگرام گزشتہ چار سالوں سے ماہ رمضان میں یہاں منعقد کیے جا رہے ہیں کہ جن میں روزانہ محفل قرآن کا انعقاد اور وعظ ونصیحت پر مشتمل مجلس عزاء سرفہرست ہیں۔ یہ رمضانی سرگرمیاں ثقافتی مرکز کے ہال میں منعقد کی جاتی ہیں اور ان میں صحت عامہ کے تمام اصولوں کی پابندی کی جاتی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ ثقافتی مرکز کسی خاص گروہ یا مکتب فکر کے لیے مختص نہیں ہے بلکہ یہ اس علاقے کے تمام شہریوں کے لیے مشترکہ کمینٹی سنٹر کی حیثیت رکھتا ہے کہ جن میں شیعہ، اہل سنت، ترکمن، ایزدی اور کرد سب شامل ہیں۔

داعش کے اس شہر سے قبضہ ختم کروانے کے بعد اس مرکز کا قیام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے عمل میں لایا گیا تاکہ یہ مرکز یہاں کے رہنے والوں کے لیے ایک ثقافتی وتعلیمی مرکز بن سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .