حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایک سکیورٹی ذرائع نے جمعہ کے روز عراق میں امریکی دہشت گرد افواج کے قافلے کے راستے پر دھماکے کی اطلاع دی۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکہ جنوبی عراق میں الناصریہ روڈ پر ہوا، جو ایک دھماکہ خیز مواد سے بھرے ہوئے پیکٹ کے ذریعہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں امریکی فوج کے لیے جنگی ساز وسامان لے جانے والے ایک ٹرک کو نشانہ بنایا گیا،تاہم اس میں کوئیجانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ امریکی فوجی قافلوں پر حملے اس کے بعد شروع ہوئے جب عراقی پارلیمنٹ نے گذشتہ سال جنوری میں امریکہ نے بغداد ائر پورٹ کے قریب ایرانی سپاہ پاسدران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کے قتل پر مبنی مجرمانہ منصوبے پر عمل کیا جس کے بعد اس ملک کی پارلیمنٹ نے امریکی فوجیوں کو عراق سے نکالنے کے منصوبے کی منظوری دی جس کے بعد اس ملک میں امریکی فوجوں کی موجودگی غیر قانونی ہو گئی،تاہم پارلیمنٹ کی طرف سے یہ قرارداد منظور ہوئے ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن امریکہ اور اس سے وابستہ سیاسی گروہوں نے اس پر عمل درآمد روک رکھاہے کیونکہ ابھی اس کے مقاصد پورے نہیں ہوئے ہیں اور اس ملک کے ذخائر کو مزید لوٹنا چاہتا ہے نیز دہشگردوں کی سربراہی میں مصروف ہے۔