ہفتہ 30 اگست 2025 - 17:04
پیغمبر اسلامؐ کی سیرت دنیا کے سامنے متعارف کرائی جائے

حوزہ/ سربراہ جامعہ مدرسین آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت اور سیرت طیبہ کا دنیا کے سامنے متعارف کرانا ہماری بنیادی اور فوری ثقافتی ذمہ داری ہے، جسے برسوں نظرانداز کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ حسینی بوشہری نے "رسول رحمتؐ فاؤنڈیشن" کے مدیر اور اراکین سے ملاقات کے دوران اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مبارک اور امید افزا تحریک ہے جو اس اہم خلا کو پُر کرنے کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبر اکرمؐ کی سیرت کے فروغ میں سنجیدگی اختیار کی جائے اور میڈیا و براڈکاسٹنگ کے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ پیغامِ رحمت دنیا تک مؤثر انداز میں پہنچ سکے۔ نایب صدر مجلس خبرگان نے اپنی اخلاقی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے "1500ویں جشن میلاد پیغمبر اسلامؐ" کے سلسلے میں ہونے والی سرگرمیوں کو نہایت اہم قرار دیا۔

اس موقع پر حجت الاسلام اصغر آیتی نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعثتِ نبویؐ کے عظیم تمدنی اثرات اور انقلابی تبدیلیاں انسانیت کے لیے لاثانی سرمایہ ہیں، لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک کے ثقافتی نظام میں یہ پہلو پسِ پشت ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ زبانِ فنون، ادب، تعلیم اور نخبگان کے باہمی رابطے کے ذریعے اس مشن کو آگے بڑھایا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha