حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین میں جمعیت ایمان سماجی کاموں میں بہت فعال ہے۔ اس ملک کے جنوبی شہر "زابروجیا" کی دیہی آبادی "فرونزا" میں پہلی مسجد کی تعمیر کا کریڈٹ بھی اسی جماعت کو جاتا ہے۔
اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں دیہی آبادی "فرونزا" کے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مسلمانوں نے پہلی مسجد کی اس تقریب کے موقع پر جشن کا اہتمام کیا تھا ۔
یاد رہے کہ جمعیت ایمان شہر "زابروجیا" اور یوکرین کے دیگر شہروں میں تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ اس کا ہدف غیر مسلموں میں اسلام کی ترویج اور مسلمانوں کی مدد کرنا ہے۔