۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
یوکرین میں پاکستانی اسٹوڈنٹس

حوزہ/ زاہد مہدی نے کہا کہ یوکرین میں دو ہزار سے زائد طلبہ پھنسے ہوئے ہیں، لیکن حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا، یوکرین میں پاکستانی سفیر کا رویہ بھی افسوس ناک ہے کہ طلبہ کو اس نے بے یارو مدد گار چھوڑ دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرائن میں محصور پاکستانی طلبہ کی باحفاظت واپسی فی الفور یقینی بنائی جائے۔

لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد مہدی کا کہنا تھا کہ یوکرین میں دو ہزار سے زائد طلبہ پھنسے ہوئے ہیں، لیکن حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرائن میں پاکستانی سفیر کا رویہ بھی افسوس ناک ہے کہ طلبہ کو اس نے بے یارو مدد گار چھوڑ دیا۔

زاہد مہدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ کو حکومتی خرچ پر وطن واپس لایا جائے اور ان کو درپیش مسائل حل کئے جائیں اور یوکرائن میں پاکستانی سفیر سے بھی اس کی غفلت پر باز پُرس کی جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .