۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
شیخ احمد تمیم، مفتی اعظم اوکراین

حوزہ/ کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین میں ۳ لاکھ 93 ہزار مسلمان رہتے ہیں جو کل آبادی کا 6 فیصد ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین میں ۳ لاکھ 93 ہزار مسلمان رہتے ہیں جو کل آبادی کا 6 فیصد ہوتا ہے۔

یوکرین کے مفتی اعظم شیخ احمد تمیم نے مصری خبر رساں ایجنسی صادق البلاد کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا: مسلمانوں نے ملک کے دارالحکومت کیف میں واقع الرحمہ مسجد میں پناہ لی ہے اور وہ یوکرین میں ہی رہیں گے۔ شیخ احمد تمیم نے مزید کہا: اس ملک میں ۳ لاکھ ۹۳ ہزار مسلمان رہتے ہیں جو کل آبادی کا 6فیصد ہے۔

شیخ احمد تمیم یوکرائن کی اسلامی یونیورسٹی کی قیام ۱۹۹۳ کے بعد سے ہی اس یونیورسٹی کے صدر ہیں، جس کا مقصد یونیورسٹی کی لائبریری کو اسلامی کتابوں سے پر کرنا اور ساتھگ ہی ترجمہ اور تحریر کا شعبہ قائم کرنا تھا۔

واضح رہے کہ یوکرین میں مسلمانوں کے پاس یونیورسٹی کے علاوہ ایک ریڈیو نیٹورک اور ایک قرآنی مدرسہ بھی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .