۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
پیاده روی زائران اربعین حسینی در مسیر کربلای معلی (۲)

حوزہ/آستانہ حسینی سے وابستہ انجمن الوارث کے تعاون سے ماسک تقسیم کیا جارہا ہے جبکہ حرم امام حسین(ع) کے اندر بھی میڈیکل سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حرم مطهر امام حسین(ع) کے چھ سو اعزازی خدام کے تعاون سے مذکورہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

انجمن الوارث کے صفاء الباهض کا کہنا تھا: حرم کے متولی کی ہدایت پر ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کی جارہی ہے۔

انکا کہنا تھا: اس سال چھ سو اعزازی خدام اس انجمن کے توسط سے حرم مطهر حضرت امام حسین(ع) کے اندر اور باہر خدمات انجام دیں رہے ہیں اور اسی طرح انکے اور سفیر الحسین(ع) اور امام زین‌العابدین(ع) ہسپتال کے تعاون سے بیس موبائل ہاسپٹلز کام کررہے ہیں۔

آٹھ روز میں خصوصی نگہداشت کے وارڑز قائم

آستانہ مقدس حسینی(ع)  کے مطابق خصوصی نگہداشت کے وارڑC.C.U.)  خیابان قبله حرم مطهر امام حسین‌(ع) مختصر مدت میں قایم کیا گیا ہے۔

آستانے کے ٹیکنکل امور کے سربراہ کے مطابق مرجع تقلید کی ہدایت پرزائرین کے لیے خصوصی نگہداشت کا وارڑ قایم کیا گیا ہے اور مختصر مدت میں پانچ سو مربع میٹر پر اس وارڑ کو تیار کردیا گیا۔

مذکورہ وارڈ میں امام زین‌العابدین(ع) ہاسپٹل کے اسٹاف خدمات انجام دیں رہے ہیں۔

آستانہ مقدس عباسی؛ زائرین کی خدمت کے لیے آمادہ 

آستانہ مقدس عباسی  کمپلیکس کے خدام  بغداد- بابل- نجف کے راستوں پر موجود ہیں اور زائرین کی سہولت کے لیے خدمات مکمل کرلیے گیے ہیں۔

 بابل کے راستے پر واقع العلقمى کمپلیکس اور  نجف کے راستے پر مہمانسراوں کے ساتھ زائرین کی خدمت کی جارہی ہے جبکہ موکب  ام البنین بھی آمادہ خدمت ہے  ۔ شیخ کلینی کمپلیکس جو بغداد کے راستے پر موجود ہے وہاں پر بھی زائرین کے لیے سہولیات موجود ہیں۔

مذکورہ خدمات کے علاوہ  عشاق الكفيل، موكب لخانه‌های الكفيل وغیرہ بھی زائرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

ان مقامات میں خوراک، صفائی و میڈیکل سہولیات، زائرین کی رھنمائی، ثقافتی خدمات اور قرآنی تعلیمات اور دروس وغیرہ شامل ہیں۔/

از توزیع میلیونی ماسک تا تجهیز مراکز پزشکی داخل حرم حسینی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .