۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

حوزہ/ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کا دنیا بھر کے مومنین کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت اور دعاؤں میں آپ ہمارے شریک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع مسلمین وجہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کوباقی رکھنے اور اہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں پرسہ پیش کرنے کے لئےلاکھوں کی تعداد میں مختلف شہروں اور دیہاتوں سےکربلاء مقدسہ کی جانب پیدل جانےوالے زائرین کے ہمراہ سفرہوتے ہوئے اپنا پیغام ان مومنین کرام کے نام بھیجا ہے کہ جو اس سال زیارت پر عراق نہیں آسکے۔

انہوں نےفرمایا کہ بیرون عراق ہمارے تمام مومن بھائی ہماری زیارت، دعا اوراس مقدس سفر میں ہمارے شریک ہیں۔

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ ہم اپنے تمام مومن بھائیوں کی جانب سے انکی نیابت میں زیارت کرینگے اور وہ ہمارے اس مقدس سفر اور دعا میں ہمارے شریک ہیں۔

واضح ہوکہ اس سال کورونا کی وجہ سے عراقی حکومت نےعراق کے باہر سےآنے والے مومنین کومحدود تعداد میں اجازت دی ہےجسکی وجہ سے بہت سےمومنین زیارت میں شامل ہونے کے لئے عراق نہیں آسکے۔ موصوف بصرہ سے اور کربلاء مقدسہ تک سفر عشق حسینی میں شریک ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .