حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ وظیفہ سادات و مؤمنین کے پلیٹ فارم سے شہر مبارکپور میں پہلی بار ایک عظیم الشان تعلیمی و تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے، جس کا مقصد؛ ہمارے نوجوانوں کو تعلیم، کیریئر اور سماجی ذمہ داریوں میں بہتر راستہ دکھانا ہے۔
یہ پروگرام بتاریخ 1 ؍جون 2025ء بروز بوقت 8بجے شب بمقام مدرسہ باب العلم مبارک پور پر منعقد ہوگا۔
یہ پروگرام صرف محفل نہیں، بلکہ آل انڈیا پیمانے پر شروع کی جانے والی انجمنِ اویرنیس سیریز (تعلیمی بیداری)کا پہلا مرحلہ ہے، جس کا پہلا باعزت آغاز ہو رہا ہے۔
اعظم گڑھ ضلع سےجو 113؍سال پہلے بنیاد رکھنے والے ہمارے بانی ِانجمن جناب الحاج سید جلال الدین حیدر صاحب مرحوم ایم۔اے دیو گام ضلع اعظم گڑھ کا آبائی وطن رہا ہے۔
اس پروگرام میں بہترین مفکرین و محققین و مقررین اپنے تجربات اور افکار کے ذریعے نوجوانوں کی رہنمائی کریں گے اور ان کے سوالات کے جوابات دیں گے اور انہیں نئی سوچ اور جذبے سے روشن و منور کریں گے۔
آپ سب محبان اہل بیت علیہم السلام ،والدین، طلباء و طالبات، سرپرستان، بزرگوں اور نوجوانوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر پروگرام کو کامیاب بنائیں اور تعلیمی و تربیتی فیوض و برکات سے محظوظ و مستفید ہوں۔









آپ کا تبصرہ