۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
مولانا نجیب الحسن زیدی

حوزہ/مولانا نجیب الحسن زیدی صاحب نے فلسطین اور شہید اسماعیل ہنیہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے بہترین اشعار کہے ہیں، قارئین کرام کی خدمت میں حاضر ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی |

صدائے حریت

نظامِ ظلم لرزے گا پشیماں تیرگی ہوگی

مرے قاتل کے ہاتھوں میں لہو کی ہتھکڑی ہوگی

فلسطیں میں اجالا ہوگا میرے خون سے ہر سو

ہر اک زندان میں میرے لہو کی روشنی ہوگی

یہ ہانیہ نے شہادت سے کر دیا ثابت

نہیں ہے موت گوارا مجھے ہر اک در پر

بڑا شہید بڑا کارزار ڈھونڈتا ہے

اسے اجل نہیں آتی ہے اپنے بستر پر

اسی لئے کیا تہران انتخاب نجیب

کہ موت آئے تو آئے اذانِ حیدر پر

شاعر اہل بیت مولانا نجیب الحسن زیدی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .