بدھ 2 اپریل 2025 - 13:56
ڈاکٹر مولانا شہوار حسین نقوی کو نمایندہ ولی فقیہ ہند نے ان کی تحقیقی خدمات کے سلسلے میں قابلِ قدر سپاس نامہ سے نوازا

حوزہ/ آپ نے مولانا کی تجلیل کرتے ہوئے تحریر فرمایا کہ موصوف نے بر صغیر کے علماء اور ان کے علمی آثار کے احیاء کے سلسلے میں ٢۵ سے زائد پر ارزش اور قیمتی کتب تحریر کرکے قابل قدر کارنامہ انجام دیا جو محققین کے لیئے قابل استفادہ ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/ نمایندہ ولی فقیہ ہند حجت الاسلام والمسلمین جناب آقای مھدی مہدوی پور نے محقق ڈاکٹر شہوار حسین نقوی کو ان کی علمی و تحقیقی خدمات کی قدر دانی کرتے ہوئے توصیفی سپاس نامہ سے نوازا ۔ آپ نے مولانا کی تجلیل کرتے ہوئے تحریر فرمایا کہ موصوف نے بر صغیر کے علماء اور ان کے علمی آثار کے احیاء کے سلسلے میں ٢۵ سے زائد پر ارزش اور قیمتی کتب تحریر کرکے قابل قدر کارنامہ انجام دیا جو محققین کے لیئے قابل استفادہ ہیں ۔

ڈاکٹر شہوار حسین امروھوی نے بر صغیر میں شیعہ شناسی کے حوالے سے تذکرہ علماء شیعہ ، مفسرین امامیہ ، شارحین نہج البلاغہ ، مترجمین صحیفہ سجادیہ ، مؤلفین غدیر ، تذکرہ علماء امروہہ ، تذکرہ علامہ میر حامد حسین ، تالیفات شیعہ ، علی شناسی در کتب ، سیرت نگاری فاطمہ زہراء ، تاریخ شیعیان امروہہ جیسی گرانقدر تصانیف سپرد قلم کرکے شیعہ علماء کے حالات اور ان کے آثار کا تعارف پیش کیا اور نسل نو کو ان کے تابناک ماضی سے آشنا کرایا جو ایک قابل قدر خدمت ہے ۔

یہ حقیقت ہے کہ دنیا میں وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنے بزرگوں کی علمی ، ادبی ، مذہبی ، سماجی ، ثقافتی خدمات کا تحفظ اور ان کی نشر واشاعت کے سلسلے میں کوشاں رہتی ہیں ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha