اتوار 15 جون 2025 - 15:17
محققین غدیر کے مختلف پہلوؤں پر ریسرچ کر کے دنیا کو حقانیت سے روشناس کروائیں، ڈاکٹر شہوار نقوی

حوزہ/عید غدیر کے پر مسرت موقع پر مسجد امامیہ امروہہ میں تقریر کرتے ہوئے ڈاکٹر مولانا سید شہوار حسین نقوی نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے محققین و ریسرچ اسکالرز واقعہ غدیر کے مختلف پہلوؤں پر ریسرچ کر کے نئی نسل کو اس واقعے کی حقانیت اور عظمت سے روشناس کروائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید غدیر کے پر مسرت موقع پر مسجد امامیہ امروہہ میں تقریر کرتے ہوئے ڈاکٹر مولانا سید شہوار حسین نقوی نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے محققین و ریسرچ اسکالرز واقعہ غدیر کے مختلف پہلوؤں پر ریسرچ کر کے نئی نسل کو اس واقعے کی حقانیت اور عظمت سے روشناس کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر دور میں واقعہ غدیر پر تحقیق کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، تاکہ اس عظیم الشان واقعے کے پنہا گوشوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا جاتا رہے ۔ صرف زبانی طور پر واقعہ غدیر بیان کر دینا کافی نہیں، بلکہ کتابی شکل میں اسے پیش کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف علامہ امینی کی کتاب الغدیر پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے اگر چہ وہ بہت اہم کتاب ہے ۔ ہر محقق کا انداز تحقیق جدا ہوتا ہے ہر دور اور ہر زمانے کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں جنہیں عصری تصانیف ہی پورا کر پاتی ہیں۔ بحمد اللہ عربی، فارسی زبانوں میں تحقیقی سلسلہ جاری ہے مگر افسوس اس بات پر ہے کہ اردو زبان میں بہت کم اس موضوع پر کام ہو رہا ہے، جبکہ موضوع ولایت پر بڑے پیمانے پر علمی سیمیناروں اور کانفرنسوں کے علاوہ تحقیقی تصانیف کا منظر عام پر آنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha