حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، واقعہ غدیر تاریخ اسلام کا وہ مستند و معتبر واقعہ ہے جس کا ذکر تقریباً ہر صدی کے علماء و محققین نے بڑے اہتمام سے اپنی اپنی کتابوں میں کیا ہے اور ارباب علم و دانش کی بڑی تعداد نے اس موضوع پر مستقل وقیع کتب تحریر کر کے اس واقعے کی اہمیت کو ظاہر کیا ہے۔
اس موضوع پر ڈاکٹر مولانا سید شہوار حسین امروہوی کی اہم تصنیف "مؤلفین غدیر" ہے جو برصغیر کے علماء و محققین کی واقعہ غدیر سے متعلق خدمات پر مبنی ایک جامع دستاویز ہے ۔اس کتاب میں برصغیر کے مختلف ادوار کے مصنفین کا تعارف اور واقعہ غدیر کے سلسلے میں ان کی کاوش اور ان کے علمی وتحقیقی کارناموں کو انتہائی سادہ و سلیس اسلوب میں پیش کیا ہے۔
معتبر و مستند منابع و مآخذ سے استفادہ کیا گیا ہے یہ کتاب نہ صرف محققین، بلکہ عام قارئین کے لیے بھی مفید ہے جو اس عظیم الشان واقعے کی عظمت اور اس کے اسرار و رموز سے واقفیت حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔
یہ کتاب ولایت فاؤنڈیشن نئی دہلی سے شائع ہوئی اور ٣٨٠ صفحات پر مشتمل ہے۔









آپ کا تبصرہ