جمعہ 11 اپریل 2025 - 18:31
مسلمانوں کو بلا تفریق جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ کرنا چاہیے، مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/انہدام جنت البقیع کے سو سال مکمل ہونے پر مجلسِ علمائے ہند نے آج لکھنؤ میں نمازِ جمعہ کے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور مقدس مزارات کی تعمیر نو کا مطالبہ بھی کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انہدام جنت البقیع کے سو سال مکمل ہونے پر مجلسِ علمائے ہند کی جانب سے نمازِ جمعہ کے بعد آصفی مسجد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاج میں مظاہرین نے آل سعود کے ظلم کے خلاف نعرے لگائے اور جنت البقیع میں موجود مقدس مزارات کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا۔

مسلمانوں کو بلا تفریق جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ کرنا چاہیے، مولانا کلب جواد نقوی

اس موقع پر مظاہرین نے ایسے بینر اور پوسٹر ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے جس میں سعودی سرکار اور آل سعود کے حکمرانوں کے خلاف مردہ باد کے نعرے لکھے ہوئے تھے، ساتھ ہی ’جنت البقیع تعمیر کرو ‘کے مطالباتی بینر بھی مظاہرین کے ہاتھوں میں بلند تھے۔

مسلمانوں کو بلا تفریق جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ کرنا چاہیے، مولانا کلب جواد نقوی

اس موقع پر وقف قانون کے خلاف بھی مظاہرین نے احتجاج کیا اور سرکار سے وقف ترمیمی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

مسلمانوں کو بلا تفریق جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ کرنا چاہیے، مولانا کلب جواد نقوی

مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے سعودی حکومت کو صہیونی حکومت سے تعبیر کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ازواج مطہراتؓ اور اصحاب کرامؓ کی توہین کا جھوٹا الزام شیعوں پر عائد کرکے انہیں کافر کہتے ہیں ،وہ جنت البقیع میں موجود ازواج مطہراتؓ اور اصحاب کرامؓ کی قبروں کے انہدام پر خاموش کیوں ہیں؟انہوں نے کہاکہ سعودی حکومت رسول اسلامؐ کی مجرم ہے، کیونکہ انہوں نے رسول کی بیٹیؑ ،ان کی آل و اولاد ،ازواج مطہراتؓ اور اصحابؓ کی قبروں کو مسمار کیاہے۔

مسلمانوں کو بلا تفریق جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ کرنا چاہیے، مولانا کلب جواد نقوی

مولانا نے مزید کہا کہ سعودی سرکار برطانیہ اور استعماری طاقتوں کی غلام ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی مفتیوں نے آج تک اُن لوگوں کے خلاف کوئی فتویٰ نہیں دیا جو اسلام اور قرآن کی توہین کرتے ہیں ،لیکن اسلامی فرقوں کی تکفیر کے فتوے دیتے رہتے ہیں ۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ تمام مفتی استعمار کے زرخرید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں شراب خانے ،کلب ،اور جواخانے کھل رہے ہیں ۔ریاض شراب وشباب کا مرکز بن چکا ہے ۔مشہور رقصائوں کو رقص کے لئے مدعو کیا جاتا ہے مگر اس کے خلاف کسی مولوی کا مذمتی بیان تک نہیں آتا۔

مولانا نے کہا کہ غزہ جنگ نے آل سعود کے چہرے پر پڑا ہوا دُہرا نقاب اتار دیا ہے اور اب مسلمان ان کی حقیقت سے بے خبر نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تمام مسلمانوں کو بلا تفریق جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ کرنا چاہیے، یہ ہمارا انسانی اور اسلامی فریضہ ہے۔

مولانا نے کہا کہ جنت البقیع کے انہدام کو ۱۰۰ سال مکمل ہوچکے ہیں، کیا اب بھی مسلمانوں کی غیرت بیدار نہیں ہوئی کہ وہ اپنے رسول کی بیٹیؑ، ان کی آل و اولاد اور ازواج واصحاب کی قبروں پر ہوئے ظلم کے خلاف احتجاج کرسکیں۔

مولانا فیض عباس مشہدی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم چودہ سوسال سے ریاستی دہشت گردی کا سامناکررہے ہیں مگرآج تک ہم نے سر نہیں جھکایا، اسی ریاستی دہشت گردی کے زیر اثر جنت البقیع میں موجود رسول اسلامؐ کی بیٹیؑ، ان کی اولاد پاکؑ، ازواج مطہراتؓ اور اصحاب کرامؓ کے روضوں کو آج سے سو سال پہلے منہدم کر دیا گیا تھا۔ہم گزشتہ سو سال سے اس ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مگر آج تک سعودی سرکار نے مزارات کی تعمیر نو کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا،جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

شیعہ وقف بورڈ کے رکن مولانا رضا حسین رضوی نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ کیسی مسلمان حکومت ہے جو اپنے ہی رسولؐ کی بیٹی ؑ،ان کی اولاد پاک، ازواج مطہراتؓ اور اصحاب کرامؓ کی قبروں کو مسمار کرکے فخر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور اپنی سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سعودی سرکار پر جنت البقیع کی تعمیر نوکے لئے دبائو بنائے اور ہمیں مقدس مزارات کی تعمیر کی اجازت دی جائے۔

مسلمانوں کو بلا تفریق جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ کرنا چاہیے، مولانا کلب جواد نقوی

مولانا شباہت حسین نے بھی سعودی سرکار کی اسلام مخالف پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر خانقاہ صلاح الدین سے تشریف لائے جناب بابر صفوی نے بھی سعودی سرکار کے جرائم پر تقریر کرتے ہوئے مسلمانوں سے جنت البقیع کی تعمیر نو کے مطالبے کے لئے احتجاج کی اپیل کی۔

احتجاج میں مولانا سرتاج حیدر زیدی ،مولانا فیروز حسین زیدی،مولانا رضا حسین رضوی، مولانا فیض عباس مشہدی، مولانا شباہت حسین، مولانا نظر عباس زیدی اور بڑی تعداد میں مؤمنین نے شرکت کی۔

مسلمانوں کو بلا تفریق جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ کرنا چاہیے، مولانا کلب جواد نقوی

نظامت کے فرائض عادل فراز نے انجام دئیے۔

اس موقع پر مجلس علمائے ہند کی طرف سے اقوام متحدہ، دہلی میں موجود سعودی عرب کے سفارت خانے اور ہندوستانی سرکار کو بذریعہ ایمیل جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے قرارداد بھی بھیجی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha