حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خطیب اعظم علامہ سبط حسن کے فرزند شاعر باسط حسن ماہر لکھنوی کی بیوہ اور جید صحافی جناب نواب اختر کی خوشدامن نے داعی اجل کو لبیک کہا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
اس موقع پر مولانا سید رضی حیدر مقیم دہلی نے کہا کہ بڑے رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع ملی کہ خطیب اعظم علامہ سبط حسن صاحب کے فرزند شاعر اعظم باسط حسن ماہر لکھنوی کی بیوہ اور جید صحافی جناب نواب اختر صاحب کی ساس محترمہ، دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کر گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ نہایت دل سوز اور غم انگیز ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالٰی مرحومہ کو اپنی وسیع رحمت اور جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائے ان کی قبر کو جنت کے باغیچوں میں سے ایک باغیچہ بنائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل و اجر جزیل عطاء فرمائے آمین۔ اللہ تمام اہلِ خانہ کو اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت دے! آمین یا رب العالمین۔









آپ کا تبصرہ