حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روز دختر کی مناسبت سے علامہ سید محمد حسین طباطبائی رحمۃ اللہ علیہ کی بیٹیوں کے ساتھ حسنِ سلوک اور محبت بھرے برتاؤ کے سلسلے میں روشنی ڈالی گئی ہے۔ معروف مفسر قرآن علامہ طباطبائی رحمۃ اللہ علیہ نہ صرف اپنی بیٹیوں سے خاص شفقت فرماتے تھے بلکہ ان کی تربیت، ذہنی سکون اور آئندہ کی ازدواجی زندگی کو ہمیشہ مقدم رکھتے تھے۔
علامہ کی صاحبزادی کے بقول، بعض اوقات ہم ایسا کھانا بناتے جو کچھ خراب ہو جاتا، لیکن والد محترم کبھی برا ماننے کے بجائے تعریف ہی کرتے۔ وہ ہم فرمایا کرتے: "بیٹیاں خدا کی امانت ہوتی ہیں، ان کے ساتھ محبت و احترام کے ساتھ سلوک کریں، تاکہ خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خوش ہوں۔"
علامہ طباطبائی رحمۃ اللہ علیہ اس بات پر زور دیتے تھے کہ بیٹیوں کے ساتھ حسنِ سلوک ان کے اندر اعتماد، مسرت اور ایک بہتر مستقبل کی بنیاد فراہم کرتا ہے تاکہ وہ ایک نیک بیوی اور اچھی ماں بن سکیں۔
یہ تعلیمات آج کے والدین کے لیے ایک قیمتی نمونہ ہیں، کہ بیٹیوں کو صرف محبت ہی نہیں بلکہ وقار و احترام کے ساتھ پروان چڑھایا جائے۔
(ماخذ: کتاب "جرعہهای جانبخش"، صفحہ ۳۹۳)









آپ کا تبصرہ