۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ سید محمد تقی نقوی

حوزہ/ جامعہ علمیہ کراچی کے وائس پرنسپل نے کہا کہ بغداد میں دلخراش سانحہ انتہائی افسوس ناک ہے،دشمن بھول رہا ہے عراق میں مرجعیت کی طاقت موجود ہے جس نے ہمیشہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا اور ان شاءاللہ اب بھی ناکام بنائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ علمیہ کراچی کے وائس پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد تقی نقوی نے عراق کے دارالخلافہ بغداد میں پیش آنے والے انسانیت کشت واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

علامہ تقی نقوی کا کہنا تھا کہ بغداد کے سانحہ نے انسانیت کو مضطرب کیا ہے، بے خبر لوگ جو واقعہ پہ فورا پہنچے ہمدردی کے لیے، ان پہ حملہ اس پہلے سے زیادہ دردناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن بھول رہا ہے عراق میں مرجعیت کی طاقت موجود ہے جس نے ہمیشہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا اور انشاءاللہ اب بھی ناکام بنائیں گے۔

مزید کیا کہ عراق میں کافی امن قائم ہوگیا تھا اب دوبارہ نا امنی پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن دشمن کے یہ عزائم بھی ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگیں۔

علامہ تقی نقوی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن جان لیں کہ اس قسم حرکات سے مسلمانوں کی بیداری اور اتحاد میں اضافہ ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .