۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی کے بعد حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک سے متصل ادارے پر پابندی شرمناک عمل ہے جو امریکہ کے اسلام دشمن اور تعلیم دشمن کردار کی عکاسی

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل محمد اپنے عظیم کردار کی بدولت تاریخ انسانی میں بے مثال ہیں۔ اس لیے نیزے اور تلوار اٹھانے والے بدترین دشمن بھی ان کے بے عیب کردار پر انگلی نہ اٹھا سکے۔ ہمیں آل محمد کے کردار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے کردار کو مثالی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایثار کو قرآن کریم نے خصوصیت کے ساتھ بیان کیا۔ آپ کی جدوجہد میں دین خدا کا دفاع سرفہرست ہے۔ آپ نے خود ضرورت ہوتے بھی دوسروں کی مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی کے بعد حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک سے متصل ادارے پر پابندی شرمناک عمل ہے جو امریکہ کے اسلام دشمن اور تعلیم دشمن کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن کے صدر مملکت بننے سے امریکہ کے اسلام دشمن کردار میں کسی تبدیلی کے آثار نہیں بلکہ امریکا کا انسان دشمن سامراجی کردار جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ وقت کے فرعون ٹرمپ کی ذلت و رسوائی قابل دید ہے دنیا بھر کے مظلوم انسانوں کا خون ناحق امریکہ کے زوال کا سبب بنے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .