۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

حوزہ/ مرکزی رابطہ سیکٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے کہا کہ امام ہشتم علی ابن موسی الرضا علیہ السلام پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کی عقیدت کا مرکز ہیں، ایسی حرکت سے عالم اسلام کو ٹھیس پہنچی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہنشاہ خراسان امام روءف حضرت علی ابن موسی الرضا کے حرم اقدس سے متصل ایک ادارے پہ فرعون وقت کی طرف سے عائد پابندی انتہائی شرمناک عمل ہے۔

مرکزی رابطہ سیکٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان  و سربراہ جامعہ مدینة العلم اسلام آباد نے حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے امریکہ کی جانب سے حرم خراسان رضوی سے متصل ایک ادارہ پہ عائد پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی کا کہنا تھا ٹرمپ کا اپنے آخر ایام میں بھی جمہوری اسلام خصوص مقدس مقام سے منسوب ادارہ پہ پابندی لگانا اس کے ذلیل ہونے کی دلیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام ہشتم علی ابن موسی الرضا علیہ السلام پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کی عقیدت کا مرکز ہیں، ایسی حرکت سے عالم اسلام کو ٹھیس پہنچی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

آخر میں کہا کہ خداوند منان کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں مقامات مقدسہ کی حفاظت فرمائے اور دشمنان اسلام کو تباہ و برباد کردیں و امام زمانہ عج کے ظہور میں تعجیل فرمائیں آمین۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .