۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
آیت الله العظمی مکارم شیرازی در دیدار وزیر صمت

حوزہ/ امریکہ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا، کبھی یہ کہا جاتا ہے کہ امریکی نئی سیاسی ٹیم سے امید کی جاسکتی ہے ،یاد رکھے کہ امریکی پالیسیاں غیر قابل تبدیل ہیں اور ہمیں ان کی پالیسیوں سے وابستہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے ایرانی وزیر صنعت علی رضا رزم حسینی سے ملاقات میں فرمایا کہ جناب عالی جس عہدے پر فائز ہیں وہ عوام کی زندگی کا سب سے اہم حصہ ہے،کیونکہ صنعت کا مسئلہ وہ اہم مسئلہ ہے جس پر ملکی معیشت منحصر ہے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کچھ تاجروں کی ناانصافیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ زر مبادلہ کی شرح اور سامان کی قیمتوں کے مابین کوئی رابطہ نہیں ہے ،فرمایا کہ زر مبادلہ کی شرح میں جب اضافہ ہو جاتا ہے تو تاجروں کی طرف سے اشیائے خورد و نوش اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں، لیکن جیسے زر مبادلہ کی شرح میں کمی واقع ہوتی ہے،تو سامان کی قیمتوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہوتی،جناب عالی کو ان امور کی سنجیدگی سے نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔ 

مرجع تقلید نے، معاشی مسائل کے حل کے لئے حکام بالا کی جہادی کوششوں کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے،پابندیاں ختم کرانے کے لئے امریکہ پر بھروسہ کرنے کو غلط قرار دیا اور فرمایا کہ امریکہ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا، کبھی یہ کہا جاتا ہے کہ امریکی نئی سیاسی ٹیم سے امید کی جاسکتی ہے،امریکہ کی نئی سیاسی جماعت کا دعویٰ ہے کہ ہم نے 70میلن ووٹ حاصل کئے ہیں امریکی حکومت اپنے ہی عوام کی امنگوں پر پورا نہیں اتر سکتی،یاد رکھے کہ امریکی پالیسیاں غیر قابل تبدیل ہیں اور ہمیں ان کی پالیسیوں سے وابستہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ آج ایران مختلف ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کے باوجود،الحمدللہ! استقامت اور استحکام کے ساتھ کھڑا ہے اور مختلف شعبہ جات میں قابل ذکر ترقی بھی کی ہے،جب اس مشکل دور میں ملک استقامت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہا، تو اب بھی استقامت اور استحکام کے ساتھ اسی طرح آگے بڑھے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .