۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
آغا سید رضا الموسوی 

حوزہ/ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جو سب سے افضل و بالا ہے لازمی بات ہے ان کا مقصد بھی اتنا ہی عظیم و بالا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شہادت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  و امام حسن مجتبی علیہ السلام کے سلسلے میں حجت الاسلام قبلہ آغا سید رضا الموسوی  نے حسینیہ دارالتوحید  موچی گیٹ لاہور سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا کہ وہ عظیم رسول جو سب سے افضل و بالا ہے لازمی بات ہے ان کا مقصد بھی اتنا ہی عظیم و بالا ہے آپ اخلاق کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مبعوث ہوئے۔

انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے چھٹے امام سے پوچھا مکارم الاخلاق کیا ہے مولا نے فرمایا چار باتیں جس میں ہوں تو وہ مکارم اخلاق کے اعلی منزل تک پہنچ سکتا ہے پہلی چیز معاف کردینا اس کو جس نے اس پر ظلم کیا اس کے ہر ظلم کو بھول جائے۔

دوسری بات عزیزو اقارب سے مل کر رہے ان کے ساتھ حسن سلوک کرے والدین کے ملنے والوں سے بھی رابطہ رکھے اہل علم والوں سے بھی رابطہ رکھے یہ مکارم الاخلاق کی دوسری سیڑھی ہے۔

تیسری بات اس کو عطا کرے جس نے اسے محروم رکھا ہے آپ کا ایک یقینی حق تھا اس نے آپ کومحروم رکھا اب آپ کی باری آئ ہے آپ اس کو عطاکریں یہ مکارم الاخلاق کہ تیسری سیڑھی ہے۔

چوتھی چیز انسان حق بات کرے ہر حال میں جو بات کررہا ہے اگرچہ وہ آپ کے لئے نقصان دہ ہی کیوں نہ ہو۔ اگر انسان ان چار چیزوں کو اپنے اندر پیدا کرے تو مکارم اخلاق کے حقیقی منزل تک پہنچ سکتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .