بدھ 2 اپریل 2025 - 14:05
مولانا سید ولی الحسن مرحوم کی زندگی علمی سرگرمیوں میں بسر ہوئی: مولانا سید اشرف علی الغروی

حوزہ/ ہندوستان کے عظیم عالم ظفر الملت علامہ سید ظفر الحسن رضوی اعلی اللہ مقامہ کے فرزند حجۃ الاسلام مولانا سید ولی الحسن صاحب مرحوم کی زندگی علمی سرگرمیوں میں بسر ہوئی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے نمایندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی الغروی نے فرزند ظفر الملت حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ولی الحسن رضوی مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان و وابستگان کی خدمت میں تعزیت پیش کی جسکا مکمل متن اس طرح ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی کہ عالم جلیل، فاضل نبیل حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ولی الحسن رضوی صاحب قبلہ کا قم مقدس میں انتقال ہو گیا۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

ہندوستان کے عظیم عالم ظفر الملت علامہ سید ظفر الحسن رضوی اعلی اللہ مقامہ کے فرزند حجۃ الاسلام مولانا سید ولی الحسن صاحب مرحوم کی زندگی علمی سرگرمیوں میں بسر ہوئی۔

تصنیف و تالیف اور ترجمہ پر مشتمل آپ کے گرانقدر علمی آثار آپ کے باقیات الصالحات میں شامل ہیں۔

بارگاہ خدا میں رحمت و مغفرت اور علوئے درجات کی دعا کرتے ہیں اور مولانا مرحوم کے جملہ پسماندگان، وابستگان، شاگردان خصوصا افراد خانوادہ سرکار ظفر الملت کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

والسلام

سید اشرف علی الغروی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha