حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم سے حضرت آیت الله حسین نوری ہمدانی نے ( سال گذشتہ) نیمہ شعبان( شب برائت) یوم ولادت آخرین اوصیاء حضرت صاحب العصر امام مهدی (عج) کے موقع پر اپنے ارسال کردہ پیغام میں کہا: ظہور کیلئے دست دعا بلند کریں تاکہ انسانوں کی مشکلات و مصیبتیں ختم ہوسکیں ۔
اس کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
قُلْ أَرَأَیتُمْ إِنْ أَصْبَحَ مَاؤُکمْ غَوْرًا فَمَنْ یأْتِیکمْ بِمَاءٍ مَعِینٍ
سلام علیکم
نیمہ شعبان( شب برائت) مصلح کل ، موجود پر خیر و برکت ، آخرین اوصیاء اور مولانا بقیة اللہ الاعظم حضرت صاحب العصر امام مهدی (عج) کے یوم ولادت کو تمام منتظرین امام کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں ، یقینا اس وقت دنیا ایک منجی کی منتظر اور تشنہ ہے ۔
انسان کے پاس خداوند سبحان اور اس کے اخری حجت سے متوسل ہونے کے سوا کوئی راستہ موجود نہیں ہے ، اسی بنیاد پر سبھی کو نصحیت کرتا ہوں کہ ہر حال اور ہر لمحہ اس محبوب ہستی کو یاد رکھیں ، روایات میں شب برائت کی خاص اہمیت و منزلت بیان کی گئی ہے ، اس رات کے خاص اعمال کا تذکرہ اور دعائیں منقول ہوئی ہیں ، اس شب زیادہ زیادہ سے دعائیں کریں تاکہ انسانوں کی مشکلات و مصیبتیں ختم ہوسکیں ۔
اور شاید اس شب کے اہم ترین اعمال میں سے حضرت سید الشهداء (ع) کی زیارت ہے ، سبھی اگاہ رہیں کہ صاحب الملک و صاحب الزمان اپ کی ذات گرامی ہے ، اپ مقتدر مصلح اور دنیا کے مستضعفین کی امید کی کرن ہیں ، اپ کے وجود سے انسانیت کا ضعف برطرف ہوگا اور مستکبران ذلیل و رسوا ہوں گے ۔
اپ کی ذات گرامی تنہا شیعوں اور مسلمانوں ہی نہیں بلکہ تمام انسانوں کی امید ہے ، عصر حاضر میں سبھی خصوصا علماء ، عصر غیبت کی تمام ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں کیوں کہ حضرت نے عصر غیبت میں اپنے تمام امور کو فقهاء اورعلماء کے سپرد و حوالے کر رکھا ہے «وَ أَمَّا الْحَوَادِثُ الْوَاقِعَةُ فَارْجِعُوا فِیهَا إِلَى رُوَاةِ حَدِیثِنَا...» ۔
ہم اس حساس ایام میں خاضعانہ طور سے خداوند حکیم و قادر مطلق کی بارگاہ میں حضرت کے ظھور کی دعا کرتے ہیں اور کرونا وائرس کے مریضوں کی صحت و سلامتی کے لئے دعا گو ہیں ۔
میری شریف عوام سے توسل اور تضرع کے ساتھ ساتھ ملک کے ذمہ دار طبقے کی نصحیتوں پر دھیان دینے کی گزارش ہے اور ایک بار پھر ادارہ صحت ، ڈاکٹر و نرسسز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
آپ کا تبصرہ